انتقال پُر ملال
بیدر 14جولائی ( ناز میڈیا اردو )جناب محمد احتشام الحق کی اطلاع کے بموجب ہماری والدہ محترمہ اہلیہ مرحوم محمد امتیاز الحق ہنڈیکار ریلوئے ساکن بدرالدین کالونی بیدر کا آج بتا ریخ 14 جو لائی 2022 صبح 10 بجے بروز جمعرات 75 سال کی عمر میں انتقال ہو۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر موتی مسجد (کالی مسجد) چدری روڈ بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین اسی سے متصل احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 دختران اور 3 فرزندان محمد احتشام الحق مالک حق میڈیکل ، محمد عظیم الحق مالک یونائیٹیڈ میڈیکل ، محمد وسیم الحق مالک ندا گروپ آف نرسنگ شامل ہیں۔ مرحومہ کے فاتحہ سہ یوم بعد نماز جمعہ تا عصر موتی مسجد (کالی مسجد) چدری روڈ بیدر میں رکھی گئی ہے مرحومہ کے فرزندانوں نے فاتحہ سہ یوم میں شرکت کی گزارش کرتے ہویے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے اللہ تعا لی سے دعا ہیکہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین
0 تبصرے