درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر میںماہانہ چھٹی شریف کا انعقاد جناب کشور بابو ایس پی بیدرنے کی شرکت ،سید شاہ اسد اللہ حسینی نے کیا استقبال

درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر میںماہانہ چھٹی شریف کا انعقاد جناب کشور بابو ایس پی بیدرنے کی شرکت ،سید شاہ اسد اللہ حسینی نے کیا استقبال


بیدر7جولائی ( ناز میڈیا اردو  ) درگاہ حضرت سیّدنا من اﷲ محمد محمد الحسینی المعروف بہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ خواجہ ¿ بیدرموقوعہ فیض پورہ بیدر میں ماہانہ چھٹی شریف کا بصدعقیدت واحترام انعقاد عمل میں آیا۔تفصیلات کے بموجب کل بعد ادائیگی بعدنمازمغرب مسجد درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ سے جلوس چھٹی شریف جناب سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف بہ ثاقب حسینی سجادہ نشین کی سرپرستی میں برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح ؒ پہنچا۔


جہاں مریدین ومعتقدین نے جلوس شریف کا والہانہ استقبال کیا۔ جناب سجادہ نشین نے چھٹی شریف کی جملہ رسومات بحسن خوبی انجام دئے ۔ گلہائے عقیدت سلام ونیاز تقسیم تبرکات بدست جانشین سجادہ نشینسیّدشاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی عمل میںآئے۔چھٹی شریف میں محکمہ پولیس انتظامیہ کے سربراہ جناب کشور بابو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر نے شرکت کی جن کا سجادہ نشین صاحب کی نگرانی میں جمیع حاضر علمائے مشائخین ،مریدین ومعتقدین نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر جناب سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف بہ ثاقب حسینی سجادہ نشین نے ایسپی بیدر کی درگاہ شریف میں پہلی مرتبہ آمدپر دستاربندی فرمائی اور شال و گلپوشی کے ذریعہ زبردست تہنیت پیش کی ۔ بعدادائیگی نماز عشاءحسب روایت لنگرخانہ خواجہ ¿ بیدر میں تبرک و طعام کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھاجس میں ایسپیبیدر نے بھی شرکت فرمائی۔بعدطعام سماع خانہ درگاہ حضرت ممدوح ؒ میں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا۔ایسپی بیدر نے سماع کو سننے کے بعد اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر جناب سیّدشاہ متین الدین حسینی ، سیّدشاہ عین الدین حسینی عمسجادہ نشین ، جناب سیّدشاہ عزیز اﷲعلوی سجادہ نشین درگاہ حضرت پیر پادشاہ علوی ؒ پہاڑی شریف ،شاہ معین قادری و دیگر مشائخین عظام و مریدین معتقدین کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے فیوض وبرکات کی نعمتوں سے مالا مال ہوے۔فرزندان سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح ؒنے تمام مہمانوں اور حاضرین کا استقبال واظہار تشکر کیا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے