بزرگ شہریوں کیلئے ریلوے ٹکٹ کی رعایت کی منسوخی پر گیتا پانڈت راؤ چدری نے مذمت کی
بیدر۔24جولائی (ناز میڈیا اردو ) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری گیتا پانڈت راؤ چدری نے مرکزی حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کے لیے ریلوے ٹکٹ کے کرایوں میں رعایت کو منسوخ کرنے کی سخت مذمت کی۔انھوں نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے لیے ریلوے ٹکٹ کی چھوٹ جاری ہے، حکومت نے 58 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے 50 فیصد اور 60 سال سے زیادہ عمر کے مردوں کے لیے 40 فیصد رعایت کو ختم کرکے بزرگ شہریوں کی بے عزتی کی ہے۔ سرکاری بینک سرمایہ داروں کے کروڑوں روپے کی ریکوری چھوڑ رہے ہیں۔ تاہم، بزرگ شہریوں کے لیے ریلوے ٹکٹ کی رعایت کو 'بوجھ' سمجھتے ہوئے، حکومت ان سے مراعات واپس لے رہی ہے۔جس سے 1500کروڑ کی حکومت کو بچت ہوگی۔ 1500 کروڑ بچانے کی حکومت کی خواہش پر تنقید کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مراعات میں کمی سے ان بزرگ شہریوں کے لیے ریلوے کا سفر ایک بوجھ بن جائے گا۔ محترمہ گیتا نے مزید کہاکہ بزرگ شہری تجربے کی کان ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کو ملک کی ترقی کے لیے ان کے تجربے کا استعمال کرنا چاہیے۔ بجٹ میں ان کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔ سہولت منسوخ کرنا درست اقدام نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بزرگ شہریوں کے لیے ریلوےٹکٹ کرایہ میں رعایت کو پہلے کی طرح جاری رکھا جائے۔
0 تبصرے