محمد نسیم الدین پٹیل کا عام آدمی پارٹی میں شمولیت کا اعلان
ہمناآباد 26 جولائی ( ناز میڈیا اردو ) ہمناآباد کے سابق رکن اسمبلی وریاستی صدر جنتا دل ایس مرحوم معراج الدین پٹیل کے چھوٹے بھائی محمد نسیم الدین پٹیل نے جنتا دل ایس کو خیر آباد کہتے ہوۓ ہوۓ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بروز جمعرات 28 جولائی کومنا اکھیلی کے ذرین فنکشن ہال میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی لیڈران کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونگیں محمد نسیم الدین پٹیل نے حلقہ اسمبلی ہمنا آباد سے 2013 اور 2018 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور دونوں مرتبہ ان کو شکست کا سامنہ کرنا پڑا تھا مگر ان کی شکست میں قابل غور یہ بات رہی تھی کے مرحوم معراج الدین پٹیل نے دومرتبہ جیت کر اتنے ووٹ حاصل نہیں کیے تھے جتنے انہوں نے شکست کھا کر ووٹ حاصل کیے تھے ۔عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد آنیوالے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی بیدر ( ساؤتھ ) سے انتخالی میدان میں اپنی قسمت آزماسکتے ہیں ماضی میں انہوں نے اسی اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا اور بہتر میں مظاہرہ پیش کیا تھا مگر کامیاب نہیں ہو سکے تھے ، مرحوم معراج الدین پٹیل نے شکر کارخانہ کا جو خواب دیکھا تھا اس خواب کو مد نسیم الدین پٹیل نے شرمندہ تعبیر کیا ہے اور یہ کارخانہ شروع ہو چکا ہے اس کا بھی فائدہ ان کو انتخابات میں مل سکتا ہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے