مناسک حج کا آغاز ، عازمین کی آج منی کو روانگی

       مناسک حج کا آغاز ، عازمین کی آج منی کو روانگی


مکہ مکرمہ 7 جولائی  ( ناز میڈیا اردو ) مناسک حج 2022 کاآغازہورہا ہے جبکہ 8 ذی الحجہ کو عازمین منیٰ کیلئے روانہ ہوں گے۔ دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد پہلے ہی مکمل ہوگئی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین میں 8.5 لاکھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطا بق دوران حج مسجدالحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائیگا اور ہر بار ایک لاکھ 30 ہزار لیٹرجراثیم کْش محلول بھی استعمال کیا جائیگا۔سعودی عرب نے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کوبھی بغیر محرم حج کی اجازت دی ہے۔ 2020 ء میںکورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد دو سال محدود تعداد کے ساتھ حج کی تکمیل کی گئی۔اب پہلی بار 10لاکھ عازمین، حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اس سال کے حج سیزن کے لیے اپنی آگاہی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی جاری کوششوں کی توسیع کے طور پر ''حج آپ سے شروع ہوتا ہے''کے عنوان سے ایک مہم کاآغاز کیا ہے۔ وزارت حج نے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے تعاون سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 7 زبانوں میں ایک ویڈیو کلپ پیش کیا، جس کا مقصد سفر کے دوران حاجی کے ذاتی استعمال اور مناسک کی ادائی کے دوران عمومی رویے سے متعلق متعدد ہدایات واضح کی گئی ہیں۔اس مہم میں حج کے دوران غلط رویوں کو درست کرنے کے لیے متعدد رہنما اصول بیان کیے گئے ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کو مقدس مقامات میں کون سے آداب اور مطلوبہ رویے اپنانے ہوں گے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں اوقاف کی جنرل اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں 14 زبانوں میں 13 تفصیلی آگاہی کتابچے جاری کیے ہیں تاکہ حجاج کے سفر کوآسان طریقے سے طے کرنے میں ان کی مدد اور رہنمائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے رہنما کتابچے https://guide.haj.gov.sa پر عازمین کیلئے دستیاب ہیں۔ حاجی کے سفر کوآسان بنانے کے لیے صحیح ہدایات اور اہم ہدایات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ خطبہ حج رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل محمد العیسیٰ دیں گے اس سال میدان عرفات مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور دانشور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی دیں گے۔ ایوان شاہی نے حج کا خطبہ دینے کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے نام کی منظوری دی ہے۔حج کا خطبہ مسلمانان عالم کے ساتھ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے اسلام کا انسانیت نواز پیغام ہوتا ہے۔ اس حوالے سے محمد العیسیٰ عالمی معاشرے کو درپیش مسائل کے اسلامی حل پیغامات کی صورت میں پیش کریں گے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے