یل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ؛ ویلفئر پارٹی نے کیا احتجاج
گیس سلنڈر کی قیمت 55.1055 روپئے سے زیادہ تھی مزید پچاس روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ عوام مخالف کام ہے ، اوجول منصوبے کے نام پر مفت گیس سلنڈر دے کر حکومت نے روایتی اور بغیر کسی خرچ والےاستعمال ہونے والے وسائل کو ختم کرتے ہوئے اب غریبوں کو مہنگے سلنڈر خریدنے پر مجبور کررکھاہے ۔
کووڈ کے دوران معاشی بحران کا سامنا کررہے ملک کی عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہاہے اور سرمایہ داروں کی خدمت کی جارہی ہے ، سرمایہ داروں کو زیادہ منافع دینے کے لئے عام لوگوں پر بوجھ ڈالا جارہاہے ، مرکزکی بی جے پی حکومت پچھلے 8 سالوں سے کارپوریٹ گھرانوں کے 7.10 لاکھ کروڑ روپیوں کا قرضہ معاف کرچکی ہے ، کارپوریٹ ٹیکس کو 33 فیصد سے گھٹا کر 22 فیصد کرچکی ہے ۔ کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگار ہوکر سڑکوں پر آچکے ہیں ، ایسے مشکل ترین حالات میں بنیادی ضرورت کا حصہ بنے ہوئے یل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے لوگوں کو آدھے پیٹ جینے کے لئے مجبور کیا جارہاہے اس بات کو لے کر حکومت کو شرم آنی چاہئے اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف عوام کو ہی سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے بنگلور ضلعی صدر سفیر آصف ، جنرل سکریٹری فضل احمد ، سکریٹری محمد الیاس، اکبر پاشاہ اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔
0 تبصرے