صدر جمہوریہ نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
نئی دہلی 24 جولائی ( ناز میڈیا اردو )صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کو اپنی میعاد کے آخری دن راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت آج شام اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے موقع پر قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق، صدر رام ناتھ کووند نے 25 جولائی کو ملک کے صدر کا عہدہ چھوڑنے سے پہلے آج راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راشٹرپتی بھون کی ایک ریلیز کے مطابق، اپنے دور اقتدار کے دوران، صدر نے ساتھی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مہاتما گاندھی کی تعلیمات اور نظریات پر عمل کریں اور ان کی زندگی سے تحریک لیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج عہدہ چھوڑنے کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔ صدر کا خطاب شام 7 بجے سے آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) کے تمام قومی نیٹ ورکس اور دور درشن کے تمام چینلز پر ہندی میں نشر کیا جائے گا۔ اس کے بعد انگریزی ورڑن نشر ہوگا۔ دوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں خطاب کے ٹیلی کاسٹ کے بعد دوردرشن کے علاقائی چینلوں کے ذریعہ علاقائی زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
0 تبصرے