شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو ایک اور جھٹکا

       شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو ایک اور جھٹکا


ممبئی 7 جولائی ( ناز میڈیا اردو ) ایکناتھ شندے کی بغاوت کی وجہ سے مہاراشٹر کے چیف منسٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) کے 66 پارٹی کارپوریٹرس شنڈے کیمپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ 66 باغی کارپوریٹروں نے چہارشنبہ کی رات چیف منسٹر ایکناتھ شندے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

شیوسینا کارپوریٹرس کی بغاوت کی وجہ سے ادھو ٹھاکرے نے ٹی ایم سی پر اپنی گرفت کھو دی۔ قابل ذکر ہے کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) کے بعد TMC مہاراشٹر کا سب سے باوقار میونسپل ادارہ ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت 29 جون کو اس وقت گر گئی جب ادھو ٹھاکرے نے سینئر لیڈر ایکناتھ شندے کی بغاوت کے درمیان استعفیٰ دے دیا۔ بی جے پی کی حمایت سے ایکناتھ شندے نے چیف منسٹر کی باگ ڈور سنبھالی اور زعفرانی پارٹی کے دیویندر فڑنویس نے ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے