بیدر میں ایس آئی او کی جانب سے موبائیل فون ڈی ایڈکشن و رکشاپ کا انعقاد، ابو البیان حماد کا خطاب
بیدر20جولائی( ناز میڈیا اردو ) ایس آئی او بیدر یونٹ کی جانب سے 3 گھنٹے کا موبائیل فون ڈی ایڈکشن ورک شاپ منعقد کیا گیا۔ ابو البیان صدر ایس آئی او بیدر یونٹ نے کہا کہ نوجوانوں کوموبائیل فون کا کثرت سے استعمال ان کو اپنے مقصد زندگی سے دور کر رہا ہے۔ مسلسل دو یا تین گھنٹے موبائیل کے استعمال سے صحت بہت تیزی سے متاثر ہو رہی ہے۔ نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شوگر،کینسر، موٹاپا، بینائی میں کمزوری اور دیگر بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔سوشیل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے ڈپریشن، انزائٹی اور خود کشی کے رجحانات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اسکرین سے دور رہنا ہمیں کیسا احساس کرا رہا ہے اور آپ کو ہمت اسی بات سے ملے گی کہ اسکرین کے زیادہ اور کم استعمال کے درمیان آپ کو کیا فرق محسوس ہو رہا ہے۔برادر سیف الدین نے PPT کے ذریعہ موبائیل فون ایڈکشن کے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی، جو طالب علم پڑھائی کے دوران موبائیل فون استعمال کرتے ہیں وہ کامیابی سے ملٹی ٹاسکنگ نہیں کر سکتے۔ مطلب یہ ہے کہ پڑھائی کے دوران فون کے استعمال سے پڑھائی یکسوئی اور دلچسپی کے دوران ٹیکسٹ پیغامات بھیجتے یا وصول کرتے ہیں ان کے امتحانی نتائج اتنے اچھے نہیں ہوتے اور وہ نوٹس لینے والے کام بھی اچھی طرح نہیں کر پاتے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ جو طالب علم پڑھائی کے دوران ان ڈیوائسز سے دور رہے ان کے نتائج بہتر اور نہایت ہی عمدہ رہے۔انہوں نے کہ ایس آئی یو بیدر یونٹ کا پروگرام منعقد کرنے کا مقصدیہ ہے کہ نوجوان اپنے موبائیل فون کا صحیح استعمال کریں اور اپنے پرسنل اسکیل ڈیولپمنٹ پر توجہ دیں۔ پروگرام کے شرکاء 3 گھنٹے موبائیل فون کے استعمال کے بغیر مختلف سرگرمیوں مطالعہ کتب، اخبار بینی اور انڈور گیمس میں مصروف رہے۔
0 تبصرے