کرناٹکا یونین ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کامیاب نمائندگی
بیدر 4 جولائی ( ناز میڈیا اردو ) کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن کی ضلع یونٹ کی جانب سے شہر کے ڈاکٹر گرپادپاناگماراپلی ملٹی سپر اسپشیالٹی کوآپریٹیو اسپتال کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ جس میں بتا یا گیا ہیکہ کرناٹک یو نین آف ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن کی ضلع یونٹ ، جو ضلع کے صحافیوں کی صحت کے بارے میں فکر مند ہے، اس لئے اسپتال کے صدر مسٹر سوریہ کانت ناگمارپلی سے ملا قات کر تے ہو ئےضلع کے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو مفت صحت کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
اس پر مسٹر سوریہ کانت ناگمارپلی نے کہا کہ اسوسی ایشن کی درخواست پر ایک سال کے لیے ہیلتھ چیک اپ اور علاج کی فیس بالکل مفت ہوگی۔ ( ایم ار ای ) سمیت تمام قسم کی اسکیئنگ اور جراحی کے علاج پر 50 فیصد رعایت دی جا ئیگی ۔ صحافیوں کو چا ہئے کہ فوری طور پر اپنی اور اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات فراہم کی جا ئے، ایسے صحافی جو خاندان کے سربراہ ہیں اپنا آدھار کارڈ، نیوز ڈپارٹمنٹ کا ایکریڈیشن کارڈ یا کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن بشمول RNI فراہم کریں۔ تسلیم شدہ میڈیا شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی، دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، ذاتی طور پر ہمارے ہسپتال آئیں اور درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں۔ جس کے بعد انہیں اے ٹی ایم قسم کا ہیلتھ سمارٹ کارڈ اور فیملی ممبر کی تفصیلات کے ساتھ ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ ناگماراپلی نے کہا کہ ضلع کے صحافیوں کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر سینئر صحافی عبدالعلی چیف ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک ، کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن ریاستی نمائندہ بسواراجا کماشیٹی ، کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن کے صدر اشوک کمار کرنجی ، نائب صدر سری نواساچودھری ، جنرل سکریٹری شیوکمار سوامی ، خزانچی ایم پی موڈلے ، محمد علیم الدین بندہ نوازی ، سنتوش چٹی ، اور دیگر صحافیوں نے سوریہ کانت ناگماراپلی اسپتال کے صدر اور سی ای او کرشنا ریڈی کا شکریہ اداکیاہے۔
0 تبصرے