چیف منسٹر کے سی آر کے 4 اضلاع کے دورہ کو قطعیت‬‎ ‎‫کلکٹریٹ کی نئی عمارتوں کا افتتاح

چیف منسٹر کے سی آر کے 4 اضلاع کے دورہ کو قطعیت‬‎ ‎‫کلکٹریٹ کی نئی عمارتوں کا افتتاح


حیدرآباد22 اگسٹ( ناز میڈیا اردو ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مختلف اضلاع کے دورہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ چیف منسٹر 29 اگسٹ کو پداپلی ضلع کا دورہ کریں گے اور وہاں نوتعمیر شدہ کلکٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ چیف منسٹر 5 ستمبر کو نظام آباد اور 10 ستمبر کو جگتیال میں کلکٹریٹ کی عمارتوں کا افتتاح انجام دینے کے بعد عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ریاست میں نئے اضلاع کے قیام کے بعد ہر ضلع میں عصری سہولتوں سے آراستہ کلکٹریٹس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کئی اضلاع میں نئی عمارتوں کا افتتاح عمل میں آیا جبکہ بعض اضلاع میں عمارتیں افتتاح کیلئے تیار ہیں۔ چیف منسٹر کے دورہ اضلاع کے انتظامات کیلئے عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر 25 اگسٹ کو رنگاریڈی ضلع کا دورہ کرتے ہوئے کلکٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے