دارالعلوم رشیدیہ میں جوش و خروش کے ساتھ 75ویں یوم آزادی ‎‫کی تقریب کا‬‎ اہتمام کیا گیا

دارالعلوم رشیدیہ میں جوش و خروش کے ساتھ 75ویں یوم آزادی ‎‫کی تقریب کا‬‎ اہتمام کیا گیا  


بیدر 17 اگست ( ناز میڈیا اردو )بیدر کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم رشیدیہ میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر الحاج محمد رشید نے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے مفتی جابر قاسمی نے کہاکہ ملک کی آزادی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا خون شامل ہے اور اس ملک کی آزادی میں علما کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ملک کی آزادی کے لیے انقلاب زندہ آباد کا نعرہ بلند کر نے والے سب پہلے علماء ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے اپنے مذہب پر عمل کر نے کا پورا حق حاصل ہے اور اسی لئے دنیا بھر میں بھارت کے آئین کی تعریف کی جاتی ہے۔ یہاں ہندو، مسلم، سیکھ ، عسائی سمیت کئی مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔ اس ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں کا حقوق دیے گئے ہیں لیکن چند فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس لئے ملک کی ترقی اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس لئے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک ہو کر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے آپسی اتحاد پر اقدام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد دینی مدارس مالی طور پر بہت خسارے میں ہے دینی مدارس کا تعاون کریں اس موقع پر صدر و بانی الحاج محمد رشید مالک سنا اسٹون کریشر سیکریٹری قاری نجیب اللہ مولانا مستقیم و مدارس کے طلباء کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی احباب نے بھی شرکت کی

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے