سماجی سیاسی تبدیلی کےلئے ادبا و شعرا ءاپنے قلم کا استعمال کریں سخی سر مست کے اعزاز میں کل ہند مشاعرہ ، پروفیسر یوسف حسینی ، عزیز اللہ سرمست ، ناصر حسین استاد کا خطاب

سماجی سیاسی تبدیلی کےلئے ادبا و شعرا ءاپنے قلم کا استعمال کریں سخی سر مست کے اعزاز میں کل ہند مشاعرہ ، پروفیسر یوسف حسینی ، عزیز اللہ سرمست ، ناصر حسین استاد کا خطاب


گلبرگہ 2 اگست ( ناز میڈیا اردو ):ممتاز نعت گوشاعر انجینئر سید سخی سرمست کو 2بین الاقوامی ایوارڈس حاصل ہونے پر حضرت صوفی سرمستؒ اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ترقی اردو گلبرگہ میں کل نہایت عظیم الشان پیمانے پر جلسہ تہنیت اور ان کے اعزاز میں کل ہندمشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا


سخی سرمست کو حضرت صوفی سرمست ؒ اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی جانب سے شا لپوشی اور توصیفی سند پیش کرتے ہوئے تہنیت دی گئی۔مختلف شخصیات اور اداروں ، انجمنوں کی جانب سے بھی انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔جلسہ تہنیت و کل ہند مشاعرہ کی پروفیسرسید شاہ یوسف حسینی صاحب کامل برادر سجادہ نشین آستا نہ جلا لیہ گوگی نے فرمائی جبکہ نوجوان قائد جنتا دل سیکولر ناصر حسین استاد ، سید بابر مصطفی چیر مین عمان ٹریڈنگ کمپنی گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔کارروائی کا آغاز مولانا محمد نوح قائد مسلم لیگ کی قرآ ت کلام پاک سے ہوا ۔الیاس صابری ، سید اسماعیل کڑپہ اور ابراہیم خان ایاز حیدرآباد نے نعتیہ کلام سنا کر محفل میں روح پر ور ماحول پیدا کیا۔حید ر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے گلبرگہ کے علمی ادبی ماحول کو ملک کے لئے مثالی قرار دیا ۔سینئر صحافی عز یز اللہ سرمست صدر حضرت صو فی سرمست ؒاسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے ابتدائی تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور میں جبکہ قدر دانی اور حوصلہ افزائی کا بڑا فقدان پایا جاتا ہے حضرت صوفی سرمستؒ اسلامک اسٹڈی سرکل کی جانب سے بلا لحاظ مذہب و ملت مختلف شعبہ ہائے حیات کی ایک ہزار سے زائدشخصیات کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انسانیت ، مذہب اور ادب کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کرنے والے اصحاب کی عزت افرائی کی گئی ۔ عزیز اللہ سرمست نے شعر اءاور ادباپر زور دیا کہ وہ سماجی تبدیلی کے لئے اپنے قلم کا استعمال کریں ۔پرو فیسر یوسف حسینی صاحب نے صدارتی تقریر میں کل ہند مشاعرہ میں پڑھے گئے تمام شعراءکے کلام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر شاعر کو نعت ضرور کہنی چاہئے اور نعت میں اہل بیت کی شان میں بھی اشعار کو شامل کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے حضرت صوفی سرمستؒ اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی کارردگی کو سراہتے ہوئے صدر حضرت صوفی سرمست ؒ اسلامک اسٹڈی سرکل عزیز اللہ سرمست کو مبارکباد دی کہ وہ اپنے جد امجد حضرت صوفی سرمست ؒکے خانقاہی مشن کونہایت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے تمام خانقاہوں اور سلاسل کے افراد پر زور دیا کہ وہ صوفیا ءکی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے آگے آئیں۔ناصر حسین استا د نے بہترین تقریر کرتے ہوئے شعراءکا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ لیڈران کی شعلہ بیانی اتنا اثر نہیں دکھاتی جتنا کہ شعرا ءکا کلام دکھاتا ہے ۔ ناصر حسین استاد نے مزید کہا کہ ادبا و شعرا ءسیاست میں زبردست تبدیلی لا سکتے ہیں اور ظالم ، عوام دشمن اور آمریت پسند حکمرانوں پر زبر دست چوٹ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں جوشیر ینی اور اثر انگیزی ہے وہ دیگر زبانوں میں نہیں ہے اردو سیدھا دل و دماغ پر اثر کرتی ہے ۔ناصر حسین استاد نے جد و جہد آزادی میں اردو کے رول کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جد و جہد آزادی میں جوش اور ولولہ اردو زبان کی وجہ سے ہی آیا ۔مشاعرہ میں ڈاکٹر علی فاضل ممبئی ،ڈاکٹر امام قاسم ساقی کڑپہ ، سید نوید جعفری حید ر آباد ، اقبال درد ورنگل ،ابراہیم خان ایاز حیدرآباد ، میر افضل میر شولاپور ،حاجی سید اسماعیل کڑپہ ، فرحت اللہ خان حید رآباد، مبین احمد زخم یادگیر ،مصطفی عادل بیدر ،عالم مسافر ممبئی کے علاوہ میزبان شعراءحامد اکمل ، سید سجادعلی شاد، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر ، صادق کرمانی ، انجینئر محمد یوسف شیخ مختار احمد دکنی ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر ، انجینئر سخی سرمست ، راشد ریاض ، جاوید اقبال صدیقی ، اسحاق عظیم صابری ،ناصر عظیم ،عار ف مرشد ، شکیل صدف ،الیا س صابری کے علاوہ صدر مشاعرہ سید شاہ یوسف حسینی کامل نے کلام سنایا ۔مشاعرہ زائد از 4گھنٹوں تک جاری رہا ۔مبین احمد زخم نے نہا یت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کی۔سیاسی قائدین ، انجینئر س ، ادبا و شعرا ءکے علا وہ باذو ق سا معین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے