زیارت موۓ مبارک حضرت امام حسینؓ و زیارت غلاف کعبہ

زیارت موۓ مبارک حضرت امام حسینؓ و زیارت غلاف کعبہ

بیدر 13 اگست ( ناز  میڈیا اردو )زیارت موۓ مبارک  سید شہدا حضرت امام حسینؓ شہید کربلا کا اہتمام خانقاہ شریف حضرت پیر پادشاہ علویؒ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بتاریخ  10محرم1444ھ۔ 9 اگسٹ

2022

بروز منگل۔بعد نماز ظہر ٹھیک 2 بجےدن کرایا گیا۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک نعت شریف و منقبت کے بعد حافظ مولانا سید شاہ معین الدین حسینی جانشین سجادہ نشین کا ایمان افروز بیان بعنوان معرکہ کربلا اور حالات اہل بیت تفصیل سےبیان کیا گیا۔اس کے بعد زیارت موۓ مبارک کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تمام کاروائ سید شاہ عزیزاللہ علوی کی سرپرستی و نگرانی میں کرای گی۔ اس موقع پر سید شاہ منیر الدین قادری الملتانی  ۔شاہ ابراھیم قادری ۔ ڈاکٹر سید حسام الدین قادری عذیرمرزا چشتی نظامی سید شاہ تبریز قادری الملتانی  ڈاکٹر سلیم  الدین نوری ۔ سید سہیل احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں زایرین نے موۓ مبارک و غلاف کعبہ کی زیارت کی۔ اس موقع پرسید شاہ کلیم اللہ علوی نے تمام زایرین کو زیارت کروائ۔ سید شاہ فصیح اللہ علوی اور سید شاہ صفی اللہ علوی نے تمام زایرن کا استقبال کیا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے