مرتضی چودھری آل انڈیا جمعیت القریش کے صوبائی سینئر نائب صدرمقرر
بیدر18اگست (ناز میڈیا اردو ) سراج الدین قریشی صدر آل انڈیا جمیعتہ القریش ( رجسٹرڈ ) نے جناب مرتضی چودھری بسواکلیان کے نام ایک مکتوب تحریر کر کے بتایا کہ یہ جانکر خوشی ہیکہ آپ مقامی تعلقہ پر بحیثیت سرکاری آفیس قلیتی کمیشن سے وابستہ رہے اور قریش برادری کی فلاح و بہبود اور اس کی تعمیر وترقی کیلئے کوشاں رہے ہیں ۔
قریش ہند کی واحد ملک کی عظیم تنظیم آل انڈ یا جمعیت القریش کے ساتھ جڑ کر صو بہ کرناٹکا کی قریش برادری میں مضبوط جوڑ پیدا کرنے نیز برادری کو در پیش مسائل کے حل میں آپ کی دلچسپی و لگن کے پیش نظر آنجناب کو ایک سال کی مدت کیلئے آل انڈیا جمعیت القریش صوبہ کرناٹک کاسینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ امید کی جاتی ہیکہ آپ صوبائی صدر جناب قاسم شعیب الرحمن قریشی صاحب کے ساتھ ملکر اپنے صوبہ میں تنظیم کومزید فعال اور مقبول بنانے میں مددگار بنیں گے ۔ نیز آل انڈ یا جمعیت القریش کے پروگراموں واجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ جناب محمد غوث قریشی سابقہ نائب صدر جمعیۃ القریش ضلع بیدر نے جناب مرتضی چودھری بسواکلیان کو آل انڈیا جمعیت القریش صوبہ کر نا ٹکا کا سینئر نائب صدر مقرر کئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ جناب مرضی چودھری بسواکلیان کو مبارکباد دی ہے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے