گلبرگہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام قومی یکجہتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

گلبرگہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام قومی یکجہتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد


گلبرگہ17 اگست ( ناز میڈیا اردو )آزادی کے امرت مہااتسو آزادی کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر آج 15 آگست کو قومی یکجہتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا سینیر صحافی ادیب و شاعر حامد اکمل ایڈیٹر ایقان ایکسپریس گلبرگہ نے مشاعرہ کی صدارت کی کارروائی کا آغاز مولانا زین الدین رحمانی  کی قرأت کلام پاک انجینیئر سخی سرمست کی نعت خوانی سے ہوا مولانا شاہد امانی نے حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین صاحب جنیدی سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن گلبرگہ کے سانحہ ارتحال پر ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے ابتدائی تقریر میں بتایا کہ تحریک آزادی میں شعراء نے کلیدی رول ادا کیا موجودہ حالات میں آزادی اور قومی یکجہتی کا پیغام پیش کرنے کے لئے قومی یکجہتی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے مولانا محمد نوح نے مسلمانوں کی غفلت اور سادہ لوحی پر سخت اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کو 75 سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود ہم آج بھی خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں  وقت کی نزاکت اور مخالف طاقتوں کی سازشوں پر سنجیدہ اور متحرک ہونے کے لئے ہرگز آمادہ نہیں مشاعرہ میں صدر مشاعرہ کے علاوہ سید امجد برق حیدرآبادی قاضی سراج وجہی تیرانداز نورالدین نور قاضی انور سید مختار احمد دکنی انجنیئر سخی سرمست محمد یوسف شیخ ناصرالدین عظیم نے کلام سنایا نورالدین نور اور محمد یوسف شیخ کے کلام کو بہت پسند کیا گیا اور خوب سراہا گیا سجاد حسین نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامتِ کی صدرالدین پٹیل نایب صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے آخر میں شکریہ ادا کیا باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے مشاعرہ میں شرکت کی

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے