گاندھی گنج کوآپریٹیو بینک بیدر نے سینئر صحافی سید یداللہ حسینی کو تہنیت پیش کی
بیدر۔ 18اگست ( ناز میڈیا اردو )بیدر کے سینئراردو صحافی جناب سید یداللہ حسینی نمائندہ راشٹریہ سہارا حیدرآباد کی آج 18/اگست کو گاندھی گنج کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ بیدر نے ان کی صحافتی خدما ت پران کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ گاندھی گنج بینک کے چیرمین وجے کمارپاٹل گادگی، بینک عہدیدار اور دیگر ڈائرکٹرس
اس موقع پر موجودتھے۔ جبکہ آج بینک نے اپنی جانب سے ”یومِ صحافت“ بھی منایا۔اورکنڑا، ہندی کے دیگر صحافیوں کوبھی تہنیت پیش کی۔ ذرائع کے بموجب تمام صحافیوں کوتحفوں سے بھی نوازاگیا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے