کانگریس کو بڑا جھٹکا غلام نبی آزاد کا پارٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان
نئی دہلی26 اگست ( ناز میڈیا اردو )کانگرس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے تقریبا پانچ دہائیوں تک کانگرس میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد آج پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے کانگرس کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا۔مسٹر آزاد نے اپنے ساڑھے چار صفحات پر مشتمل خط میں گاندھی خاندان کے نوجوان رہنما راہل گاندھی پر کڑی تنقید کی لیکن سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے لے کر سونیا گاندھی تک گاندھی خاندان سے قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیت کی تعریف کی۔ انہوں نے پاٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو ایک تفصیلی خط لکھ کر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے