دو سال سے فیس ریمبرسمنٹ اور اسکالرشپس بقایا جات کی عدم اجرائی

 دو سال سے فیس ریمبرسمنٹ اور اسکالرشپس بقایا جات کی عدم اجرائی


حیدرآباد 18 اگسٹ ( ناز میڈیا اردو )گزشتہ دو سال سے حکومت نے فیس ریمبرسمنٹ اور اسکالرشپ کے بقایا جات جاری نہیں کئے جس سے تقریباً 15 لاکھ طلبہ کی صورتحال غیریقینی ہوگئی ہے ۔ فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کالجس کی جانب سے اوریجنل سرٹیفکیٹس کی اجرائی سے انکار کیا جارہا ہے جس سے طلبہ کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے راستے بند ہوتے جارہے ہیں ۔ فیس ریمبرسمنٹ کی اجرائی کیلئے طلبہ اور اولیائے طلبہ برسوں سے انتظار میں ہیں۔ قرض حاصل کرتے ہوئے فیس ادا کرنے والے خاندان سود کی ادائیگی کے بغیر فیس ریمبرسمنٹ کی اجرائی کیلئے عہدیداروں کے اردگرد چکر لگارہے ہیں ۔ تعلیمی سال 2019-20, 2020-21 کیلئے 3350 کروڑ روپئے کے فیس ریمبرسمنٹ او راسکالرشپ کے بقایا جات ہیں۔ تعلیمی سال 2021-22 فیس ریمبرسمنٹ درخواستوں کی جانچ مکمل ہونے پر بقایا جات مزید بڑھ جانے کے امکانات ہیں۔ فیس ریمبرسمنٹ کی منظوری سے قبل ٹوکنس کی اجرائی ہوتی ہے اس کے بعد طلبہ کے بینک کھاتوں میں نقد رقم جمع ہوتی ہے ۔ تاہم چند ماہ قبل ٹوکنس جاری ہونے کے باوجود طلبہ کے بنک کھاتوں میں نقد رقم جمع نہیں ہوئی ہے ۔ جب اس معاملے میں اولیائے طلبہ کی جانب سے عہدیداروں سے استفسار کیا جارہاہے تو بہت جلد نقد رقم طلبہ کے کھاتوں میں جمع ہونے کا تیقن دیا جارہا ہے ۔ حال ہی میں حکومت نے فیس ریمبرسمنٹ اور اسکالرپش کی ادائیگی بجٹ ریلیز آرڈر ( بی آر او ) جاری کیا مگر ابھی تک کسی کو بھی کوئی رقمی اجرائی نہیں ہوئی ۔ حکومت نے ماضی میں ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ فیس ریمبرسمنٹ اور اسکالرشپس جاری کرے رہنمایانہ خطوط جاری کئے لیکن اس پر کوئی عمل آوری نہیں ہورہی ہے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے