کل ہند تعمیرملت گلبرگہ کا اجلاس

                   کل ہند تعمیرملت گلبرگہ کا اجلاس 


 گلبرگہ 13 اگست ( ناز میڈیا اردو ) ملک کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر  کل ہند تعمیرملت گلبرگہ کے زیراہتمام  14 اگست بروز اتوار بوقت صبح 11 بجے دن  بمقام  وحدت ملت ہال ہاگرگہ روڈ گلبرگہ  تحریک آزادی میں مسلمانوں کا کردار کے عنوان پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جارہا ہے

  انجینئر ناصر حسین استاد قائدجنتادل سیکولر گلبرگہ،الیاس سیٹھ باغبان صدر جمیعت باغبان کرناٹک، عبدالرحیم ناظم وحدت اسلامی گلبرگہ اس  جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے  تحریک آزادی میں علماء کا رول (مولانا جاوید عالم قاسمی) تحریک آزادی میں اردو صحافت کا رول) عزیزاللہ سرمست) تحریک آزادی میں خواتین کا رول (ڈاکٹر کوثر  پروین ) تحریک آزادی میں شعرا و ادبا کا رول( ڈاکٹر عبدالباری پونہ) تحریک آزادی میں مسلم قائدین کا رول جو مرکزی موضوع  ہوگا جس کو صدر اور مہمان  خطاب کریں گے  حیدر علی باغبان  نائب صدر مجلس تعمیرملت گلبرگہ افتتاحی کلمات ادا کریں گے  شاعر و صحافی مبین احمد زخم یادگیر اس جلسہ کی نظامت فرمائیں گے  عبدالجبار گولہ صدر مجلس تعمیرملت گلبرگہ نے  عوام الناس سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے