محمد محمود علی نے چیلنجز میڈیا انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا
حیدرآباد 30 اگست ( ناز میڈیا اردو ) ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے شہر حیدرآباد میں چیلنجز میڈیا انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں صدرنشین تلنگانہ پریس اکیڈیمی ایم نارائنا ، صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحق ، تہذیب ٹی وی کے سی ای او خورشید ربانی ، سینئر صحافی ماجد حسین ، موظف آئی آ ئی ایس سریندر ناتھ ، سی ای او ساہتیہ ٹرسٹ سید انیس الدین ، ٹرسٹی افتخار الدین غوری ، سی ای او منصف ٹی وی و فاؤنڈر چیلنجز میڈیا حبیب نصیر ، رؤف راہی پروگرام ہیڈ منصف ٹی وی و دیگر موجود تھے ۔ ادارہ کے ڈائرکٹر اکیڈیمک ڈاکٹر تبریز حسین تاج ، ڈائرکٹر ایڈمین میر صدیق علی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ چیلنجز میڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ماس کمیونکیشن اور جرنلزم سے متعلق کورسیس کی معیاری تربیت اور جرنلزم سے متعلق کورسیس کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اسٹوڈیو بنایا گیا ہے ۔ ادارہ میں مستحق طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا انتظام بھی ہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے