انتقال پُر ملال
بیدر 7 اگست ( ناز میڈیا اردو ) شاہ خضر قادری الملتانی کی اطلاع کے مطابق ہماری والدہ محترمہ اہلیہ الحاج شاہ حسین قادری الملتانی مرحوم موظف اکاؤنٹ سپریڈنٹ ( K S A D ) بیدر ساکن نزد میں گور ہاسپٹل قادری کالونی بیدرکا 6 اگست بروز ہفتہ 2022 صبح 11 بجے انتقال ہوا مرحومہ کی نماز جنازہ رات 30 :9 بجے احاطہ درگاہ حضرت ملتانی باشاہ رحمتہ اللہ علیہ بیدر میں ادا کی گی مرحومہ کی نماز جنازہ پیر و مرشد صوفی سید شاہ مرتضی علی حسینی المعروف افسر پاشا صاحب برادر سجادہ نشین خواجہ شمس الدین غازی رحمۃ اللہ علیہ عثمان آباد نے پڑھائی تدفین اسی سے متصل احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی پسماندگان میں 3 دختران اور 2 فرزندان شاہ خضر قادری الملتانی مالک ریلائنس ٹریڈرس حیدرآباد روڈ بیدر ، شاہ معین قادری الملتانی انجینئر ( T. C. S ) حیدرآباد ، شامل ہیں۔ مرحومہ کی فاتحہ سہ یوم بعد نماز ظہر تا عصر مسجد بیدری نواب درگاہ پورہ بیدر میں رکھی گئی ہے مرحومہ کے فرزندانوں نے فاتحہ سہ یوم میں شرکت کی گزارش کرتے ہویے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحومہ کے ورثہ عزیزواقارب کو صبر جمیل عطا فرماۓ، اور مرحومہ کی مغفرت فرماکر جنت کےاعلیٰ مقام میں جگہ عطا فرماٸے ۔ آمین
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے