آثار قدیمہ اور محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی سے قدیم عمارتوں کو خطرہ WITH VIDEO

آثار قدیمہ اور محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی سے قدیم عمارتوں کو خطرہ



بیدر 23 اگست ( ناز میڈیا اردو ) بیدر شہر ایک تاریخی شہر ہے بیدر  کو ہسٹوریکل پلیس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے  بیدر میں ایک چوبارہ سرکل ہے۔ یہ سرکل بیدر ریلوے اسٹیشن سے دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہ ایک مینار نما چوبارہ ہے جس کی بلندی 71 فٹ اور گولائی 180 فٹ ہے۔ یہ تاریخی عمارت محکمہ آثار قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔


 اس کلاک ٹاور کے اطراف و اکناف درخت اگ آئے ہیں، جس کی وجہ سے اس قدیم عمارت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بیدر کا چوبارا کلاک ٹاورعدم توجہی کا شکار ھے چوبارہ ایک تاریخی اور قدیم عمارت ہے جو کلاک ٹاور اور لائٹ ہاؤس کے طور پر کام کرتا تھا۔  چوبارہ میں جو گھڑیاں موجود ہیں وہ کئی برسوں سے بند ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ بلدیہ سے   مقامی شہریوں  کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے باوجود بھی ان گھڑیوں کی درستگی اور درختوں کی کٹائی نہیں کی جارہی ہے۔  محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ بلدیہ سے اپیل ھے کہ اس چوبارہ کلاک ٹاور کا جائزہ لیں اور اس پر اگنے والے درختوں کی فوری طور پر کٹائی کرائیں اور گھڑیوں کی درستگی بھی جلد از جلد کی کریں۔  اس کے علاوہ شہر کا دلہن دروازہ  منگلپیٹ کمان بھی عدم توجہ کا شکار بنا ہوا ہے جہاں پر  شہر بھر کا کچرا جمع ہوا ہے  ساتھی اس دن دروازے کے دونوں جانب کی کئی بڑے بڑے درخت اگائے ہیں  ان درختوں کی کٹوائی اور  صاف صفائی نہایت ضروری ہے  ان تاریخی عمارتوں کو محفوظ رکھنا جہاں آثار قدیمہ  کی ذمہ داری اور صاف صفائی کی محکمہ بلدیہ کی  ذمہ داری ہے وہی سیاسی قائدین  کی بھی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہر کے تاریخی عمارتوں کی حفاظت کریں جو ہمارے شہر کی شان ہیں

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے