رحیم خان نے بیدر اسمبلی حلقہ میں بارش سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا

رحیم خان نے بیدر اسمبلی حلقہ میں بارش سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا 



بیدر11 ستمبر( ناز میڈیا اردو ) بیدر اسمبلی رحیم خان نے مسلسل ہو رہی بارش کے پیش نظر بیدر اسمبلی حلقے کے  مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا  رکن اسمبلی رحیم خان نے علی آباد گاؤں میں بارش کی وجہ سے گرنے والی شرنما مون بابو کے گھر کا دورہ کیا۔ ویلاس پور کے قریب بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا پل کا جائزہ لیا۔ دو تین روز سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث پلوں پر پانی بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے ویلاس پور پل کو نقصان پہنچا ہے ۔ ایم ایل اے رحیم خان نے صحافیوں کو بتایا کہ پل پر پانی بہنے سے گاؤں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ نئے پل کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورک آرڈر میں کچھ وقت لگے گا۔ رکن اسمبلی حلقہ کے دیہات کا دورہ کر کے بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہیں  انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے متاثرین کو معاوضہ دلانے کی مخلصانہ کوشش کر یں گے  اس کے فوری بعد  رکن اسمبلی بیدر نے  شہر کے مختلف بلدی  حلقوں کا دورہ   بھی کیا شہر بیدر میں مسلسل بارش کی وجہ سے  کئی مسائل پیش آئے ہیں  ان لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اور حالات کا جائزہ لینے کے لئے رحیم خان نے وارڈ نمبر 35  منگل پیٹ  کمان  ،گاواں چوک  مین روڈ کا دورہ کیا اورحالات کا جائزہ لینے کے بعد لوگوں
س ے ملاقات کرتے ہوئے  میں تمہیں بلدیہ اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے مسائل کو حل کرنے کی بات کہی انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ عہدے داران  ضلع نگران وزیر   اور وزیر اعلی کرناٹک سے بھی بیدر ضلع میں بارش سے ہوئے نقصانات سے متعلق جانکاری دی جائے گی اور  بیدر ضلع کے لئے جلد سے جلد بارش سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے فنڈ جاری کرنے کی اپیل کی جائے گی اس موقع پر رکن اسمبلی رحیم خان کے ساتھ مختلف محکمہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے رکن اسمبلی کہ طوفانی دورے اور متحرک ہونا  موضوع بحث بنا ہوا ہے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے