اسمبلی کا گھیراؤکرنے یوتھ کانگریس کی کوشش ناکام

اسمبلی کا گھیراؤکرنے یوتھ کانگریس کی کوشش ناکام



حیدرآباد۔7 ستمبر، ( ناز میڈیا اردو ) بیروزگار نوجوانوں کو مہنگائی بھتہ کی اجرائی میں ناکامی اور مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کارکنوں نے آج اسمبلی کے گھیراؤ کی کوشش کی۔ صدر یوتھ کانگریس شیوا سینا ریڈی کی قیادت میں کارکنوں نے اسمبلی کے قریب پہنچ کر نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر ماحول کشیدہ ہوگیا اور پولیس نے احتجاجی کارکنوں کو فوری حراست میں لے کر مختلف پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کردیا۔ یوتھ کانگریس کے کئی کارکنوں بشمول صدر سٹی یوتھ کانگریس روہن ریڈی کو پولیس نے گھر پر محروس رکھا تھا۔ اسمبلی کے اطراف امتناعی احکامات نافذ ہیں اور پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے۔ صدر یوتھ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ تین سال چھ ماہ گذرنے کے باوجود بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ 3016 روپئے الاؤنس جاری نہیں کیا گیا۔ ریاست کے ہر بیروزگار نوجوان کو حکومت ایک لاکھ 35 ہزار روپئے باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات اور بیروزگاری الاؤنس کی اجرائی تک یوتھ کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے