شادیوں کو لین دین اور رسومات سے پاک بنانے پر رب کی عنایت
حیدرآباد 5 ستمبر ( ناز میڈیا اردو ) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام ماڈرن فنکشن پلازہ خیریت آباد میں 116 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کیا گیا جس میں دونوں شہروں، مضافاتی علاقوں اور اضلاع سے بھی والدین کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروائے۔ اس موقع پر محمد شمیم احمد پروپرائٹر ماڈرن فنکشن پلازہ کی جناب غلام محی الدین فاروق نے گلپوشی کی جبکہ ان کے ساتھ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب صالح بن عبداللہ باحاذق، سید خالد محی الدین اسد کوآرڈی نیٹر پروگرام اور جناب محمد ناظم الدین اور دوسرے موجود تھے۔ جناب محمد شمیم احمد نے سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے ضمن میں منعقد کئے جارہے پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہاکہ یہ مستحسن اقدام ہے جو سیاست اور ملت فنڈ کررہا ہے۔ ڈاکٹر ناظم علی نے کہاکہ سیاست صرف ایک اُردو اخبار نہیں ہے بلکہ یہ ایک تحریک بن چکا ہے۔ انھوں نے کہاکہ جب کوئی خاندان بناء رسومات، لین دین، جہیز اور بے جا رسومات کو ترک کردینے اور نہ لینے کا ارادہ کرتے ہیں تو اُس خاندان پر رب کا فضل و اُس کی عنایت حاصل ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے اب تک 116 دو بہ دو ملاقات پروگرام ہوچکے ہیں۔ اس کے ذریعہ سے ہم اپنی زندگیوں میں کوئی تبدیلی پیدا نہ کریں گے صرف حسن و دولت، نام و نمود، لین دین کے حصول کو سب کچھ سمجھ بیٹھیں گے تو یہ نکاح اُن گھرانے کے لئے خیر و برکت کے بجائے مشکلات میں بدل جائے گا۔ والدین نے جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ملاقات کی اور خوشنودی کا اظہار کیا اور کہاکہ اللہ کا فضل ہے کہ یہ پروگرام دن دگنی رات چوگنی ترقی کے منازل طے کرتے جارہا ہے اور اب تک جتنی شادیاں انجام پاچکی ہیں اُن گھرانوں میں لڑکے و لڑکیاں سکون و اطمینان کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ رجسٹریشن کاؤنٹرس رکھے گئے جن میں لڑکوں کے کاؤنٹر پر افسر بیگم، شمیم اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کاؤنٹر پر یاسمین، اشرفی اور ثمینہ کو مقرر کیا گیا تھا جنھوں نے رجسٹریشن کے لئے رجسٹریشن فیس 500/- روپئے مقرر کی تھی، حاصل کرتے ہوئے رجسٹریشن کیا۔ اس طرح لڑکوں کے 33 بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز اور لڑکیوں کے 50 بائیو ڈاٹاس و فوٹوز رجسٹرڈ ہوئے۔ اس کے علاوہ جن والدین نے دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈس) میں بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروائے۔ اُن والدین نے بھی اس دو بہ دو پروگرام پہنچ کر والدین سے بات چیت کی۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے گزشتہ پروگراموں کی طرح ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، بی کام، ایم بی اے، ایم کام، ایم ٹیک، ایم اے، ایم ایس سی، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ، ایم ڈی، فارمیسی، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، عقدثانی، ڈپلوما ہولڈرس، معذورین اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے کاؤنٹرس رکھے گئے۔ ان کاؤنٹرس پر سلسلہ وار علی الترتیب ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، بی کام، ایم بی اے، ایم کام، ایم ایس سی، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ، ایم ڈی، فارمیسی، عقدثانی، ڈپلوما ہولڈرس، معذورین اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے کاؤنٹرس رکھے گئے تھے جہاں پر تجربہ کار والینٹرس کو متعین کیا گیا جو بالترتیب کاؤنٹرس پر محمد ناظم الدین، سیدہ محمدی، فریسہ، اسداللہ، ڈاکٹر دردانہ، ڈاکٹر سیادت علی، صالح بن عبداللہ باحاذق، تسکین، کوثر جہاں، شہناز فاطمہ، ثانیہ، محمد احمد، آمنہ، لطیف النساء، شاہانہ نے حصہ لیا۔ جبکہ کمپیوٹرس سیکشن میں عمران، علیتہ، عظمیٰ، ثناء، صباء فاطمہ، فردوس موجود تھیں جبکہ خالد محی الدین اسد، محمد نصراللہ خان، ترنم خان اور دوسروں نے کونسلنگ کی۔ اس کے علاوہ فیس بُک، سیاست ٹی وی، انسٹا گرام اور دوسرے ذرائع سے اس دو بہ دو ملاقات پروگرام کو ملک اور بیرون ممالک نشر کیا گیا جہاں پر مقیم لوگوں نے پروگرام کو دیکھ کر خوشنودی کا اظہار کیا۔ اور ساتھ ہی آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ کمپیوٹر کی مدد سے رشتوں کے دیکھنے کا نظم کے ساتھ جو والدین اپنے بچوں کا بائیو ڈاٹا کرواسکتے ہیں کروایا گیا۔ اس پروگرام کے اختتام پر مالک ماڈرن فنکشن پلازہ سے اظہار تشکر کیا گیا۔ اس کے علاوہ شیخ نظام الدین لئیق، محمد عثمان، عامر، سلمان، احمد، منصور، صمد خان نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے