مہاراشٹر میں مزید پانچ کورونا مریضوں کی موت
ممبئی15 ستمبر( ناز میڈیا اردو ) مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کی رفتار سست پڑ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 881 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور پانچ مریضوں کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 8112857 اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,298 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 963 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 79,59,133 ہوگئی۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.08 فیصد اور شرح اموات1.82 فیصد ہے۔ریاست میں اس وقت 5426 ایکٹیو کیسز ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے