راجہ سنگھ کو ہائی کورٹ سے کوئی راحت نہیں
حیدرآباد 7 ستمبر ( ناز میڈیا اردو ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ معاملہ میں وضاحت کیلئے تلنگانہ حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔ عدالت نے سکریٹری ہوم اور پولیس کمشنر حیدرآباد کو جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت چار ہفتوں بعد مقرر کی گئی۔ راجہ سنگھ کی اہلیہ اوشا بائی نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے شوہر کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے اور جیل بھیجنے کی شکایت کی۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے عبوری احکامات جاری نہیں کئے بلکہ حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ درخواست گذار نے کہا کہ نامپلی کورٹ نے ایک معاملہ میں ضمانت منظور کی ہے جبکہ دو پرانے مقدمات میں نوٹس کا جواب دینے کیلئے وقت نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے کے بعد اس معاملہ کا جائزہ لیا جائے گا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے