ممبئی میں آل انڈیا مشاعرہ کا کامیاب انعقاد : عزیزاللہ سر مست
گلبرگہ6ستمبر( ناز میڈیا اردو )بزم ادب ساز میرا روڈ ممبئی کے زیراہتمام حلائی گھانچی ہال پوجانگر میراروڈ ایسٹ ممبئی میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرہ میں مقامی اور ملک کے مختلف مقامات سے آے اررو ہندی کے 30 معروف شعراء اور شاعرات نے عصری موضوعات پر بہترین کلام سنایا۔ ہندی کی شاعرات نے اردو لب و لہجہ میں تلفّظ کی بہترین ادایگی کے ساتھ کلام سنایا۔سینئر صحافی عزیزاللہ سر مست گلبرگہ نے مہما ن اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔عزیز اللہ سر مست نے اپنی تقریر میں موجودہ نفرت کے ماحول کو ملک کی سا لمیت اور گنگا جمنی تہذیب کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے شعراء پر ملک کے لئے سخت مضر اس ماحول کو بدلنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ شعراء کے پاس سماج کو بدلنے اور انقلاب لانے کی غیرمعمولی طاقت ہوتی ہے ہر دور میں شعراء نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے اور آج اس کی اشد ضرورت ہے۔ محترمہ سونیا عکس پانی پت نے مشاعرہ کی صدارت اور ڈاکٹر علی فاضل ممبئی نے بہترین نظامت کی۔ سید نسیم احمد صاحب چیرمین وینر گروپ میرا روڈ ممبئی نے شمع روشن کرکے مشاعرہ کا افتتاح انجام دیا۔ نوجوان خوش فکر شاعر عادل راہی بانی صدر بزم ادب ساز نے خیرمقدم کیا اور مہمانان و شعراء کو مومنٹو ز پیش کرتے ہوئے تہنیت دی۔ سرپرست بزم ادب ساز محشر فیض آبادی نے مزاحیہ طنزیہ کلام سنایا ریچا سنہا غزل، ظہور ظہیرآبادی، وسیم جھنجھانوی،الکا شرر، سیدہ تبسم ناڈکر، عالم مسافر،طاہر رؤف ضیاء باغپت، اختر الہ آبادی، کمال مینائی،مبین احمد زخم، راجن رامپوری، امتیاز اظہر،صدیق عمر،یاصراعظمی،شاداکبرپوری،عادل راہی،صابر،جلالپوری،حبیبہ اکرام، فاروق آشنا، شمیم عباس کے علاوہ ناظم مشاعرہ ڈاکٹر علی فاضل کے کلام کو خوب داد وتحسین حاصل ہوئی۔ مشاعرہ زائد از 6 گھنٹوں تک جاری رہا اور بیحد کامیاب رہا۔ اردو ہندی کے مرد وخواتین باذوق سامعین کی کثیر تعداد مشاعرہ میں شریک رہی۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے