بنگلورو9 ستمبر ( ناز میڈیا اردو )بی جے پی کے رکن اسمبلی بسواراج دھڑےسوگور نے اپنی آڈیو میں جو باتیں کہی ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پوری حکومت اس گھوٹالے میں ملوث ہے،اس لئے وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دیں۔اس بات کااظہار ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر طاہرحسین نے کیاہے۔پی ایس آئی گھوٹالے کے تعلق سے رکن اسمبلی بسواراج دھرےسوگوروکےذریعے پیسوں کا لین دین ہونے کی بات واضح ہوئی ہے،پرسپاکو اس تعلق سے تحقیقات کیلئے تحویل میں لینے کی ضرورت ہے،پرسپامیگورنے اپنے بیٹے کو پی ایس آئی کا عہدہ دلانے کیلئے15 لاکھ روپئےدئیے تھے،اس سلسلے میں پہلے بھی پرسپا اور رکن اسمبلی کے درمیان مسلسل جھگڑابھی ہواہے۔اُس وقت بسواراج نے 5 لاکھ روپئے کا چیک پرسپا کو واپس لوٹایاتھا،جس کی تفصیلات جاننے کیلئے بینک سے رجوع کیاجاتاہے تو یہ واضح ہوگا،اب رکن اسمبلی اور پرسپاکے درمیان ہونےو الی بات چیت میڈیاکے ذریعے سے واضح ہوئی ہے جس میں دس لاکھ روپئےواپس ملنے کی بات سامنے آئی ہے۔دس لاکھ روپئے ملتے ہی پرسپانے میڈیاکو موردِ الزام ٹھہرایاہے یہ درست نہیں ہے۔اس معاملے کی تمام تفصیلات جاننے کیلئے فوری طورپر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔اڈوکیٹ طاہر حسین نے پُرزور مطالبہ کیاہے کہ حکومت اس تعلق سے اخلاقی ذمہ داری کو دیکھتے
ہوئے معاملے کی چھان بین کرے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے