بلقیس بانو کے محرموں کی رہائی باعث شرم بعبدالمنان سیٹھ with video

بلقیس بانو کے محرموں کی رہائی باعث شرم بعبدالمنان سیٹھ


بیدر 3 ستمبر ( ناز میڈیا اردو )گجرات میں بلقیس بانو کیس کے 11 مجرمین کو 15 اگست کو رہا کر دیا گیا اور رہائی کے بعد سے مجرمین کا استقبال اور جشن کا دور جاری ہے۔ گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے خاندان کے سات افراد کو قتل کر دیا گیا تھا اور بلقیس بانو کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا تھا


 اس حوالے سے کانگریس کے رہنما عبدالمنان سیٹھ نے بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی اور اُن کا استقبال باعث شرم بتایا، انہوں نے کہا کہ 21 جنوری 2008 کو ممبئی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عدالت نے قتل اور اجتماعی جنسی زیادتی کیس میں 11 ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم مجرموں کے پندرہ سال سے زیادہ جیل میں سزا کاٹنے کے بعد بلآخر آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر بلقیس بانو کے سبھی گنہگاروں کو رہا کردیا گیا اور جگہ جگہ تلک لگا کر ان کا استقبال کیا گیا جو قابل  مذمت ہے۔ بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی پر سابق جج کا اعتراض عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ جن لوگوں نے بلقیس بانو کی آبروریزی کی ہے ایسے لوگوں کا جگہ جگہ استقبال کیا جانا باعث شرم ہے اور قابلِ مذمت ہے۔ عبدالمنان سیٹھ نے بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی ‘انصاف کا مذاق بتایا اور کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ان 11 مجرموں کو دوبارہ سزا سنائے۔واضح رہے کہ سنہ 2002 میں گجرات فسادات کے دوران احمد آباد کے نواحی گاؤں میں ایک بھیڑ نے بلقیس بانو کے اہل خانہ پر حملہ کیا تھا، اسی دوران پانچ مہینے کی حاملہ بلقیس بانو کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، اس وقت بلقیس بانو کی عمر 20 برس تھی، اسی فساد میں بلقیس بانو کی والدہ اور چھوٹی بہن اور دیگر رشتہ داروں سمیت 14 لوگوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا تھا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے