بیدر میں جمعیت اہلِ حدیث کی جانب سے خطاب ِ عام کا انعقاد

 بیدر میں جمعیت اہلِ حدیث کی جانب سے خطاب ِ عام کا انعقاد


بیدر6 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو )اکتوبر۔جناب شاہ حامدمحی الدین قادری سکریٹری جمعیت اہلِ حدیث بیدر نے بتایا ہے کہ مورخہ یکم/ اکتوبر بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب ممتاز فنکشن ہال بیدر میں ایک عظیم الشان خطاب عام کا انعقاد عمل میں آیاجس کی صدارت جناب اسلم خان صاحب صوبائی ناظم جمعیت اہلِ حدیث نے کی۔خطاب عام کو فضیلۃ الشیخ ثنا اُللہ مدنی حفیظ اللہ اور فضیلۃ الشیخ انصار زبیر محمدی حفیظ اللہ نے پُر اثر خطاب فرمایا۔شیخ انصار زبیر محمد ی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ رسول ﷺ سے ایسی محبت مطلوب ہے جو مال و دولت سے‘آل اولاد سے بلکہ خود اپنی جان سے بڑھ کر ہو‘ اللہ تعالیٰ نے8چیزوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ اگر تمہاری باپ تمہارے‘ لڑکے‘ تمہارے بھائی“تمہاری بیویاں‘تمہارے کنبے قبیلے‘تمہارے کمائے ہوئے مال اور تجارت جس کی کمی سے تم ڈرتے ہوئے اور وہ حویلیاں جسے تم پسند کرتے ہو اگر یہ تمہیں اللہ سے اور اس کے رسولﷺ سے اور اس کی راہ میں جہاد سے بھی زیادہ عزیز ہیں تو تم انتظار کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنا عذاب لے آئے‘اللہ تعالیٰ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔شیخ ثنا اُللہ مدنی حفیظ اللہ نے خطاب میں فرمایا کہ رسول اکرم ﷺ کا وجود مقدس آپ کی رسالت اور پیغام وحی اور آپ کی تمام رحمتیں اور کوششیں سب خدا واحد و رحمن کی رحمت کا مضمر ہیں خود آپ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے رحمت کیلئے مبعوث کیا گیا ہے۔رسولِ اکرمﷺ نے اسلامی حکومت کی تشکیل‘ترویج‘توحید اسلامی عدل و انصاف کرنا اور دنیا کو امن و امان کے قیام کی زندہ مثال پیش کرکے دکھلادیا کہ کامیاب ضابطہ حیات کیا ہے۔خطاب عام کی ابتداء حافظ عبدالحفیظ صاحب کی قرا ء تِ قُرآن مجید سے ہوئی۔فضیلۃ الشیخ محمد مجیب الرحمن قاسمی نے نظامت کی‘ استقبالیہ پڑھا۔ اور مہمانوں کا تعارف پیش پیش کیا۔ جناب اسلم خان ناظم صوبائی صدر جمعیت اہلِ حدیث کی صدارتی خطبہ کے بعد شاہ حامد محی الدین قادری کے کلماتِ تشکر پر خطابِ عام اختتام کو پہنچا۔شہریانِ بیدر کے علاوہ ہمناآباد‘ گھُڑ واڑی‘بسواکلیان‘سیڑم‘یادگیر و دیگر مقامات سے خطاب ِ عام کثیر تعداد میں اہلِ توحید نے شرکت کی۔ خواتین کیلئے خطاب عام میں پردے کا بہتر نظم تھا خواتین ِاسلام نے بھی استفادہ کیا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے