صحافیوں کے اہل خانہ کے لئے مفت بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد
کریم نگر29 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو )تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر کی جانب سے نیشنل پیالیس حسینی پورہ کریم نگر پر تمام صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مفت بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر 70 سے زائد صحافیوں بشمول ان کے افراد خاندان نے صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ایم اے اسعد اور سکریٹری محمد سراج مسعود کی نگرانی میں اپنا مفت بلڈ ٹیسٹ کروایا۔اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری محمد اظہر الدین فیصل نے تمام افراد کے ناموں کا آن لائن رجسٹریشن کروایا۔اور نائب صدور صادق علی احمد ، سعادت علی صدیقی اور ظہیر احمد خان رکن عاملہ نے اس مفت بلڈ ٹسٹ کیمپ میں موجود تمام افراد کی رہبری کی ۔اس کیمپ میں تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس یونین ضلع کریم نگر کے صدر ٹی کروناکر اور سکریٹری جی سرینواس نے شرکت کر تے ہوئے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کریم نگر کی جانب سے اس مفت بلڈ ٹسٹ کیمپ کے انعقاد پر تمام ذمہ داران کی ستائش کی اور کہا کہ اس مفت بلڈ ٹیسٹ کیمپ سے کئ اردو صحافیوں اور ان کے ارکان خاندان کو بغیر کسی پریشانی کے آسانی کے ساتھ ایک ہی جگہ پر خون کے 48 ٹسٹ کیے گئے جو کہ مکمل طور پر کامیاب رہا ۔اس موقع پر فیڈریشن کے مشیر محسن محی الدین کے علاوہ مختلف تمام اردو اخبارات سے وابستہ صحافیوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنا خون کا معائنہ کروایا۔
0 تبصرے