پولیس پر حملہ کرنے والا گنجا گینگ گرفتار with video

              پولیس پر حملہ کرنے والا گنجا گینگ گرفتار


بیدر 22اکتوبر ( ناز میڈیا اردو ) بیدر پولیس نے گانجہ گینگ کے 31 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے کلبرگی دیہی سی پی آئی سر یمنھا الملا ،مہا گاؤوں پولیس اسٹیشن پی ایس آئی آشا اور عملہ پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ ملزمان سے ایک بھاری بھر کم پستول ، ون پلس موبائل ، 30 گرام سونے کی چین ،10 گرام سونے کی دو انگوٹھیاں ، ایک گھڑی ،لاٹھیاں ، ایک ہنٹر ( باراکول )، ایک مش مشعل اور کل5۔ 2لا کھ روپے مالیت کی رقم ضبط کی گئی ضلع ۔ سپر نٹنڈنٹ آف پولیس ڈی کشورا بابو نے جمعہ کوشہر میں یہ بات میڈیا کانفرنس میں کہی


کچھ معلومات کی بنیاد پر، جب کلبرگی پولیس کرنا تک-مہاراشٹرا سرحد پر ملزمین کو گرفتار کرنے گئی تو گانجہ گینگ نے ان پر پتھراؤ کیا۔ کچھ پولیس اہلکار وہاں فرار ہو گئے ۔ تا ہم سی پی آئ سریمنتھا ملزموں کے ہتھے چڑھ گئی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سب نے اکٹھے ہو کر انہے ڈنڈے اور  دیگر اشیاء سے مارکر جان سے مارنے کی کوشش کی جس سے وہ شد ید زخمی ہو گئے ملزمان نے پولیس سے پستول موبائل فون ،رقم سونے کی چین دو انگوٹھیاں ، گھڑی اور جیکٹ چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ بعد میں بسواکلیان تعلقہ کے منتھلا پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا۔ حملے کے بعد ملزم مہاراشٹر کے ممبئی ، پونے ، ناندیڑ ، لاتور، عمر گہ جارہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اکثر جگہ بدلتے رہتے تھے متصل سرکل سی پی آئی وجے کمار ، پی ایس آئی وسیم پٹیل ، بسواکلیان دیہی اسٹیشن کے پی ایس آئی امبر یش ،مضانی پی ایس آئی بسوالنگپا اور ہمنا آباداے سی پی شیوانشو راجپوت کی قیادت میں پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ 31 لوگوں کوگرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم کو 50,000 روپے کا نقد انعام دیا گیا جس نے دن رات کام کیا اور مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ پریس کانفرنس میں ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میکھوار، بیدرڈی وائی ایس پی ستیش ، بمنا آ با داے پی پی شیوانشو راجپوت ، بھالکی ڈی وائی ایس پی پر تھوک شنکر موجود تھے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے