ہینڈلوم مصنوعات پر جی ایس ٹی منسوخ کرنے کا مطالبہ کویتا
نظام آباد 24 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو )رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ریاستی وزیر کے ٹی آر کی اپیل کے مطابق ہینڈلوم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی منسوخ کرنے کے لئے اتوار کو وزیر اعظم مودی کو ایک مکتوب روانہ کیا۔
ٹی آر ایس قائد نے بتایا کہ ہینڈلوم انڈسٹری کا انحصار ہینڈلوم آرٹسٹ کی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت پر ہے اور ہینڈلوم آرٹسٹ میں کوئی کاروباری نقطہ نظر نہیں ہے۔رکن ساز کونسل نے واضح کیا کہ ہینڈلوم صرف کاروبار نہیں بلکہ یہ ہمارے ملک کا ایک ثقافتی ورثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نام پر دیہی علاقوں کے غریب اور کمزور طبقات کا استحصال کرنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے اب تک کسی بھی حکومت نے ہینڈلوم پراڈکٹس پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ لیکن، اب مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ہینڈلوم اشیائپر 5 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا ہے اور اسے بڑھا کر 12 فیصد کرنا چاہتی ہے۔کویتا نے ملک کے کروڑوں غریب ہینڈلوم مزدوروں کی زندگیوں کی خاطر وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ہینڈلوم اشیائپرنافذ کردہ جی ایس ٹی کو فوری طور پر ختم کریں
0 تبصرے