حیدرآباد سے اغوا 14 ماہ کا بچہ وقارآباد ریلوے اسٹیشن سے برآمد۔ دو خواتین گرفتار

حیدرآباد سے اغوا 14 ماہ کا بچہ وقارآباد ریلوے اسٹیشن سے برآمد۔ دو خواتین گرفتار


 حیدرآباد 18نومبر ( ناز میڈیا اردو )14 ماہ کے بچہ کا اغوا کرنے والی دو خواتین کو ہمایوں نگرپولیس نے گرفتارکرلیا۔ شبانہ بیگم نامی خاتون پی وی این آرایکسپریس وے کے نیچے 6 نومبرکو اپنے دونوں بچوں کے ساتھ محو خواب تھی کہ ان کے ایک بچہ کا اغوا کرلیا گیا تھا، پولیس نے اغوا کنندگان کی گرفتاری اوران کے پاس سے بچہ کو بہ حفاظت برآمد کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ قریب 200 سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ اغوا کنندگان وقارآباد کی طرف گئے ہیں۔ پولیس نے وقارآباد ریلوے اسٹیشن پہنچ کر بچہ کو ان خواتین کے قبضہ سے آزادکروالیا اوران دونوں خواتین کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمین کے نام 39 سالہ ایس داستماں اور ایم لشمی بتائے گئے ہیں ان دونوں کا تعلق ضلع وقارآباد کے مومن پیٹ سے بتایا گیا ہے۔ تحقیقات پرپتہ چلا کہ ان دونوں خواتین نے بھیک مانگنے کیلئے بچہ کا اغوا کیا تھا کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ لوگ چھوٹے بچوں کو دیکھ کرہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے