بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگہ کے زیر اہتمام جشن گلستان ہند کا کامیاب انعقادِ

بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگہ کے زیر اہتمام جشن گلستان ہند کا کامیاب انعقادِ


گلبرگ 20 نومبر ( ناز  میڈیا اردو )آج کے موجودہ دور ہمیں اغیار کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے سامنے آقاﷺ کی حیات طیبہ ایک مکمل نمونہ ہے۔ اگر ہم اپنے عمل کے ذریعہ سنت رسولﷺ پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہوں تو کامیابی ہمارے قدم ضرور چومے گی.ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم الحاج اسد علی انصاری صاحب موظف جواںنٹ کمشنر آف ایکسائیٹر نے بتاریخ 19نومبر کو حضرت ٹیپو سلطان میموریل آڈٹریم, الہلال اردو ہائی اسکول میں طلبہ کے کثير مجموعۂ سے خطاب کررہے تھے۔

جناب اسد علی صاحب نے اپنے بیان کو جارہی رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ طلبہ اپنے والدین,و اساتذه کرام کی عزت و قدر کریں انشاءاللہ ایک دن ضرور علامہ اقبال, ٹیپو سلطان, ومولانا ابولکلام آزاد جیسی صفحات اپنے اندر پیدا کرسکتے ہیں۔ابتداً میں نکہت بشری متعلم ہشتم کی قرآت کلام ,ساجدہ بانو متعلم دہم کی حمد باری تعالیٰ, اور خواجہ معین الدین متعلم دہم کی نعت رسولﷺ سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا. جبکہ قرآت العین متعلم ہشتم نے انتہاہی خوش اسلوبی کے ساتھ بحسن خوبی نظامت کے فرائض کو انجام دیا. جناب علاالدین محمد اکبر سکریڑی بہمنی فاؤنڈیشن نے تمام مہمانان خصوصی کا استقبال و مختصر تعارف پیش کیا. ساجدہ بانو متعلم دہم نے علامہ اقبال اور نوجوان, ثانیہ عطرت متعلم پی یو سی سال دوم بی بی رضا گرلز کالج نے شیر دل ٹیپو سلطان شہید, جبکہ صاںمہ کوثر متعلم دہم نے مولانا ابولکلام آزاد پر بہترین انداز میں اپنے مضامین کو پیش کرتے ہوئے معزز مہمانان خصوصی و سامعین سے زبردست داد تحسين حاصل کی. اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھتے ہوئے ممتاز ادیب و شاعر جناب انجنئیر اکرم نقاش صاحب, صدر اردو رائٹرس فورم نے طلبہ کے مضامین پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی خوبیوں اورخامیوں کی بہترین انداز میں نشاندہی فرماتے ہوئے طلبہ کےجذبے و حوصلوں کو بڑھتے ہوئے انہیں مفید مشوروں سے نواز. جبکہ جناب فضل احمد تماپوری صاحب صدر تنطیم اردو صحافت و ادب نے طلبہ کو بہمنی فاؤنڈیشن کے پروگراموں میں ہمشہ حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کی نحصیت آمیز باتیں بتایں.ابتداً میں بہمنی فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام معزز مہمانان خصوصی, سرپرست اجلاس, و اساتذۂ کرام کی شال پوشی کا خوش گوار فرایضں ادا کیاگیا.جناب قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود صاحب, بانی و صدر بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگ، نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ کی شاندار کارکردگی پر اطمينان کا اظہار کرتے ہوئے آیندہ بھی بہمنی فاؤنڈیشن کے  تحت ہونے والے پروگرام میں حصہ لینے کی  طلبہ کو تلقین فرمای.سرپرست اجلاس محترمہ عاشیہ فاطمہ صاحبہ صدر معلمہ الہلال اردو ہائی نے اپنے خطاب میں فاونڈیشن کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانان خصوصی کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  مہمانان کی خدمت میں تحفے پیش کیے اور ساتھ ساتھ صدر و سکریٹری کی شال پوشی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا. آخر میں حذلفیہ ثمرین متعلم ہشتم نے بہترین انداز میں اظہار تشکر فرماتے ہوئے اجلاس کے اختتام کا اعلان فرمایا.اس اجلاس میں جناب مجیب علی خان انقلاب دکن,محسن گوڈوری, معلمہ محترمہ ساجدہ سلطانہ صاحبہ, معلمہ محترمہ رضوانہ بیگم صاحبہ کے علاوہ دیگر معلم و معلمات نے شرکت کرتے ہوئے اپنے تعاون سے اجلاس کو بے حد کامیاب بنایا. جارہی کردہ..شعبہ نشر و اشاعت بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگ،

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے