جامعہ ام سلمہ للبنات بیدر میں جلسہ تقسیم انعامات
بیدر 28 نومبر ( ناز میڈیا اردو )بیدر میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیا گیا اس جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا عبدالغنی خان صاحب اور نگرانی ماہر تعلیم ایاز خان چیئرمین نور ایجوکیشن ٹرسٹ بیدر و بینگلور نے فرمائی ، محمد اشفاق احمد میٹرو سوپر مارکیٹ بیدر ، مولانا افتخار ، محمد تاج الدین پٹیل ، مولانا غوث الدین قاسمی صدرآل انڈیا ملی کونسل گلبرگہ مولانا صادق بن آدم گجراتی گلبرگہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی امتحان میں 190 طلبا نے شرکت کی
اس موقع پر ششماھی امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونے والےطلباء و طالبات اول دوم اور سوم درجہ بندی میں انعامات دیے گئے اس کے علاوہ مدرسہ ہذا میں 21 ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلباء طالبات کو سند سے نوازا گیا اس موقع پر محمد ایاز خان کے فرزند کو تکمیل قاعیدہ پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا اس کے علاوہ مدرسہ ہذا میں بلاناغہ آنے والے طلباء و طالبات اور اخلاقیات میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی خصوصی انعامات دیے گئے اس موقع پر قاری آسم خان سیکریٹری شریعہ بورڈ بیدر کے علاوہ مدرسہ ہذا کے تمام معلمین وہ ذمہ داران موجود تھے
0 تبصرے