محمد غلام مصطفی سیریکار ریٹائرڈ آب کاری ڈپارٹمنٹ کا سانحہ ارتحال
بیدر14 نومبر ( ناز میڈیا اردو )جناب محمد غلام مصطفی سیریکار ساکن بلال کالونی چدری روڈ بیدر کا بعمر 78سال بتاریخ 13نومبر2022کو انتقال پر ملال ہوگیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ چدری میں ادا کی گئی اور تدفین بھی چدری میں کے قبرستان میں ہوئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو دختران اور پانچ فرزندان محمد عمر سیریکار، محمد ابوبکر سیریکار، محمد عثمان سیریکار، محمد اعظم سیریکار، اور محمد محسن سیریکار ہے۔ مرحوم کے فرزندان نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت، ان کی نیکیوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ اس بات کی اطلاع ان کے بڑے فرزند محمد عمر سیریکار نے دی۔۔۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے