جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے جلسہ سیرت النبیﷺ وتقسیمِ انعامات کا میاب انعقاد
کریم نگر9 نومبر ( ناز میڈیا اردو )بتاریخ 8 نومبر 2022ء بعد عشاء نیشنل فنکشن ہال ،کارخانہ گڈہ میں جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ وتقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب(صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا) نے صدارت فرمائی اور مہمانِ خصوصی محترم ڈاکٹر عبد القدیر صاحب(فاؤنڈر و چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، بیدر،کرناٹک) نے شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت، فضول خرچی واسراف سے اجتناب پر فکر انگیزکلیدی خطاب فرمایا۔
محترم مفتی محمد یونس القاسمی صاحب(صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) نے پیغامِ سیرت کے عنوان پر جامع و بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ مہمان محترم مفتی عبدالماجد صاحب( آرگنائزر شاہین گروپ) نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ حافظ سید رضوان صاحب نے تمہیدی کلمات میں جمعیۃ علماء کے سیرت النبیﷺ امتحانات پر روشنی ڈالی۔ مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب اردو انگلش کے پانچ گروپس کے اول ،دوم ، سوم اور تین ترغیبی انعامات حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا ۔ مفتی محمد صادق حسین قاسمی نے نظامت کی۔ اس اجلاس میں صحافی حضرات اور مہمانوں کے تعاون پر ایم اے اسد سیاست ٹی وی سعادت صدیقی نامہ نگار سیاست، سراج مسعود نامہ نگار منصف، حافظ صادق علی نامہ نگار اعتماد، نصار احمد نامہ نگار سہارا، کو تہنیت پیش کرتے ہوے مومٹو سے نوازا گیا اس اجلاس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، حافظ عبد المجید اشتیاق معززحضرات جناب کمال الدین صاحب( کنٹراکٹر) جناب عباس سمیع صاحب( سابق ڈپٹی مئیر کریم نگر)جناب عبد المتین صاحب ( سماجی خدمت گزار) جناب اصغر علی صاحب ( پیکاک ریسٹورنٹ) جناب سرور شاہ بیابانی و جمعیۃ کے ارکان موجود تھے-
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے