بیدر میں 26 دسمبر کو سردار جوگا سنگھ جی کلیان کرناٹک ایوارڈ کی پیشکش
بیدر 24 دسمبر ( ناز میڈیا اردو )بیدر شہر کے گرو نانک دیو ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے بانی صدرجناب سردار جوگا سنگھ کے 90ویں یوم پیدائش کے موقع پرآنجہانی سردار”جوگا سنگھ کلیان کرناٹک ایوارڈ“ 26 ڈسمبر کو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے 17 افراد کو دیا جا رہا ہے۔یہ بات گرو نانک گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور نے کہا۔ہفتہ کو شہر کے مضافات میں واقع ونٹیج ریسارٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم نے شری نانک جھیرا صاحب فاؤنڈیشن کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہے۔ ضلع کے لوگوں کے تعاون سے ریاستی حکومت نے تنظیم کے صدر کو راجیوتسو ایوارڈ سے نوازاہے جس پر سبھی خوش ہیں۔محترمہ ریشماکور نے آگے بتایاکہ ہم مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے قومی، ریاستی اور مقامی لوگوں کوتنظیم کے بانی صدر شرومنی سردارجوگا سنگھ کے نام سے موسوم ایوارڈ دینے کااعلان کرتے ہیں۔ گورنر تھاورچند گہلوت 26 دسمبر کی دوپہر 12 بجے گرو نانک دیو انجینئرنگ کالج میں منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے اور ایوارڈ یافتگان کو اپنے ہاتھوں سے ایوارڈ پیش کریں گے۔ اس تقریب کے اعزازی مہمانوں میں مرکزی وزیر بھگونت کھوبا، کلبرگی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسردیانند اگسر، ریاستی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس این کے پاٹل، تنظیم کے صدر ڈاکٹرسردار بلبیر سنگھ، ڈاکٹر سی منوہر اور تنظیم کی نائب صدر ریشما کور موجود رہیں گی۔ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج این کے پاٹل بنگلور کی صدارت میں ایکسلیکشن کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں ڈاکٹر منوہر، ادارہ کے چیرمین ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ، نائب صدر ریشما کور اور سردار پریتم سنگھ اس کمیٹی میں شامل رہے۔ جنہوں نے 17افراد کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیاہے۔ایوارڈ یافتگان کے اسمائے گرامی:۔ جوگا سنگھ کلیان کرناٹک ایوارڈ کے لئے منتخب 17افراد کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں۔ ریٹائرڈ گورنر جنرل سردار جوگندر جسونت سنگھ، پنجاب قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سردار کلتارسنگھ سندھوان، راجیہ سبھا کے سابق رکن بسواراج پاٹل سیڑم، بیدر سدھاروڈ مٹھ کے پوجیہ شیوکمار سوامی، کارسیوا والے سنت بابا بلویندر سنگھ ناندیڑ، گلبرگہ کے خواجہ بندہ نوازیونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر سید شاہ خسروحسینی، گلبرگہ سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر این آرشٹی، نظام آباد رکن اسمبلی نظام آباد کے ایم ایل اے بگلا گنیش گپتا، فوک اکیڈمی کی صدر منجما جوگتی، ریاست کے ریٹائرڈ چیف سکریٹری سردار چرنجیوی سنگھ، ہندوستانی پیرا اولمپک کمیٹی کی صدر ڈاکٹردیپا ملک، راجیہ سبھا ممبر ایس وکرم جیت سنگھ سیانی، دہلی کے سابق ایم ایل اے سردار جتیندر سنگھ شنٹی، بنگلور کی ڈاکٹر سمرتھا راگھوناگ بھوشن، ڈاکٹر انیل، ڈی سہسرابدھے، کلبرگی کی رے۔ ڈاکٹر رابرٹ مائیکل مریندا، اور ہیومانٹی فرسٹ فاؤنڈیشن بیدر کے صدر ماجد بلال ۔ڈاکٹر سی منوہر نے بھی اس موقع پر پریس کانفرنس سے کنڑی زبان میں خطاب کیا۔ ڈاکٹرایس بلبیر سنگھ بھی موجودتھے۔
0 تبصرے