کورونا سے نمٹنے کو لیکر حکمت عملی بننا شروع، ویکسینیشن کو لیکر AIIMSمیں بلائی گئی بڑی میٹنگ
نئی دہلی 21 دسمبر ( ناز میڈیا اردو ) کورونا وائرس ایک بار پھر دنیا کے کئی ممالک میں تباہی مچا رہا ہے۔ خاص طور پر چین میں اس نے اپنی شدید ترین شکل اختیار کر لی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی بڑی تعداد مر رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں اب ہندوستان نے سختی سے اور تمام CoVID-19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانا شروع کردی ہے۔ سب سے پہلے، حکومت ہند کورونا ویکسینیشن کو لے کر بڑا فیصلہ لینے جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں آج بدھ کو دوپہر 2 بجے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ایک بڑی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس کی سربراہی نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کے پال کریں گے۔ کووڈ-19 کیس میں اضافہ کےتناظرمیں مرکزی حکومت نےریاستوں کودی یہ ہدایت، کل وزارت صحت کااجلاس
0 تبصرے