اردو مسائل کی یکسوئی کا تیقن جے ڈی ایس کے انتخابی منشور میں شامل کروانے کا اعلان گلبرگہ میں کل ہند مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عزیز اللہ سرمست، ناصر حسین استاد کا خطاب

اردو مسائل کی یکسوئی کا تیقن جے ڈی ایس کے انتخابی منشور میں شامل کروانے کا اعلان گلبرگہ میں کل ہند مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عزیز اللہ سرمست، ناصر حسین استاد کا خطاب


گلبرگہ26ڈسمبر( ناز میڈیا اردو)حضرت صوفی سرمست  اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام کل 12بجے دن حبیب فنکشن ہال عمر کالونی آزاد پور روڈ گلبرگہ میں کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔یہ مشاعرہ ممتاز شعراء ظہور ظہیر آبادی حید رآباد اور ڈاکٹر علی فاضل ممبئی کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔بزر گ کہنہ مشق شاعر سید امجد عمر برق حیدرآبادی اعزازی صدر مجلس شعور اد ب گلبرگہ نے مشاعرہ کی صدارت کی۔ممتاز و بیباک عوامی قائد ناصر حسین استا د  صدر رحمت العالمینؐ سیر ت کمیٹی ضلع گلبرگہ نے گلاب کے پودے کو پانی دے کر مشاعرہ کا افتتاح انجام دیا۔مشاعرہ میں سید نثار احمد وزیر کو تحصیلدار کی حیثیت سے ترقی حاصل کرنے پر، ظہیر شیخ ایم ڈی فارچون انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ کو انٹر نیشنل پیس یونیور سٹی جرمنی سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈاکٹر آف ایجوکیشن حاصل ہونے پر تہنیت پیش کی گئی۔ظہور ظہیر آبادی، ڈاکٹر علی فاضل اور صدر مشاعرہ سید امجد عمر برق کو ان کی علمی ادبی شعری اور فروغ اردو خدمات کے لئے تہنیت پیش کی گئی۔نیشنل پی یو کالج گلبرگہ اور فارچون انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ کے 30طلباو طالبات کو اردو شعراء کے کلام کو بہترین انداز میں پڑھنے پر تو صیفی اسناد سے نوازاگیا۔ الیاس احمد کی قرأت کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا۔سید سجاد علی شا د، الیاس صابری نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔حیدر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے مشاعروں کے ذریعہ نوجوان شعراء اور طلبا و طالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمستؒ اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی ستائش کی۔ادیب شاعر و صحافی مبین احمد زخم نے حضرت صوفی سرمستؒ اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی علمی ادبی دینی سماجی و اصلاحی سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہوئے حضرت صوفی سرمستؒ اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کو نہایت سرگرم و فعال ادارہ قرار دیا۔سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے کے لئے اشتعال انگیز گانے لکھے جانے پر سخت اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے شعراء کو اشتعال انگیز گانوں کا جواب دینا چاہئے اور اردو کی تہذیب و روایت کے مطابق محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرنا چاہئے۔عزیز اللہ سرمست نے کرناٹک کے اردو مسائل اور اردو کے شعراء، ادبااور صحافیوں کو حکومت کی جانب سے مراعات و اعزازات کی فراہمی میں مسلسل نظر انداز کئے جانے پر جنتا دل سیکولر کے با اثر رہنماناصر حسین استاد کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنتا دل سیکولر کی ریاستی اعلیٰ کمان پر اثر انداز ہو کر اردو کے مسائل حل کرنے جنتا دل سیکولر کے انتخابی منشور میں تیقن دلائیں۔عزیز اللہ سرمست نے دستور کی دفعہ 371Jکے تحت علاقائی عدم توازن کا خاتمہ کرنے دیگر بورڈس اور کارپوریشنس کی طرح اردو اکاڈمی کا گلبرگہ میں علاقائی دفتر قائم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔ ناصر حسین استاد نے جوابی تقریر میں تیقن دیا کہ وہ اردو کے مسائل کو حل کروانے جنتادل سیکولر کے انتخابی منشور میں یقین دہانی کروانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ جنتا دل سیکولر کے سپریموکمار سوامی سابق چیف منسٹر کی گلبرگہ میں اردو کے ادبا،شعراء، دانشوران اور صحافیوں سے ملاقات کروائیں گے۔ناصر حسین استاد نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ اردو کے مسائل حل کروانے اور ادبا و شعراء صحافیوں کو سرکار ی مراعات و اعزازات دلانے کے لئے مسلم قیادت نے آج تک کوئی رول ادا نہیں کیا۔ناصر حسین استاد نے شعرا ء پر زور دیا کہ وہ ملک کے موجودہ حالات میں تبدیلی لانے کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائیں کیوں کہ حالات کو تبدیل کرنے اور سماجی و سیاسی انقلاب لانے کی اثر پذیری سیاستدانوں اور دانشوروں کے مقابلہ میں شعرا ء میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔مشاعر ہ میں میز بان شعراء اسما ء عالم، امتہ الصالحہ انعا مدا ر، ناصر عظیم، ادریس تسکین صابری، نوید انجم، جاوید اقبال صدیقی، انجینئر یوسف شیخ، انجینئر سخی سرمست، مختار احمد دکنی،ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر،صادق کرمانی، عز یز اللہ سرمست، علامہ وقار اشرفی،بزرگ شاعر سعید عارف کے علاوہ مہمان شعراء نسرین حمزہ علی بیدر،ناہید اختر حیدرآباد،مسرور نظامی بسواکلیان،مصطفی عادل چٹگو پہ،مبین احمد زخم یا دگیر، حاجی سید اسماعیل سید کڑپہ آندھرا پردیش، نظیر مہک گنٹوری، ڈاکٹر علی فاضل ممبئی، ظہور ظہیر آبادی، میم شین ہاشم طلیق رائے چوٹی اور صدر مشاعرہ سید امجد عمر برق حیدر آبادی نے سنجید ہ و مزاحیہ کلام سنا کر خوب داد و تحسین حاصل کی۔میم شین ہاشم طلیق اور سید امجد عمر برق نے سامعین کو بیحد متاثرکیا اور حاصل مشاعرہ رہے۔علامہ وقار اشرفی سربراہ اعلیٰ خانقاہ گلشن مدنی، عبدا لجبار گو لہ ایڈوکیٹ صدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، نذیر الدین متولی اعزازی صدر گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفر اسوسی ایشن گلبرگہ ضلع،محمد عظیم الدین شرینی فروش کارپوریٹر،فرقان احمد پر وپرائٹر حبیب فنکشن ہال نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔نوید انجم نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کی اور آخر میں مقبول احمد سگری سیکر یٹری مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے شکر یہ ادا کیا۔زائد از 5گھنٹوں تک چلے اس مشاعرہ میں با ذوق سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے