کرناٹک حج کمیٹی چیئرمین رؤف الدین کچیری والا کی تلنگانہ حج کمیٹی چیئرمین محمد سلیم سے ملاقات

کرناٹک حج کمیٹی چیئرمین  رؤف الدین کچیری والا  کی   تلنگانہ حج کمیٹی چیئرمین محمد سلیم سے  ملاقات


حیدرآباد 30 ڈسمبر ( ناز میڈیا اردو ) کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین  رؤف الدین کچیری والا  نے جمعرات کو حج ہاؤز نامیلی کے دفتر میں جناب محمد سلیم  تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی چیئرمین سے شخصی ملاقات کر کے حج کیمپ 2022 کی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ جناب محمد سلیم  تلنگانہ اسٹیٹ حج

 کمیٹی چیئرمین کی کارکردگی سے میں بےحد متاثر ہوں ۔ اور ایک عرصہ سے جناب محمد سلیم صاحب سے شخصی طور پر ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ جناب رؤف الدین کچیری والا  کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی  چیئرمین نے جناب محمد سلیم تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی چیئرمین کو مرکزی وزیر شریمتی سمرتی ایرانی کی جانب سے بیسٹ ایمبار کیشن پوائنٹ 2022 کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا جناب سلیم صاحب دیرینہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ میں چیئرمین کی حیثیت سے دس برس تک نمایاں خدمات انجام دیئں ہیں اب تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جناب محمد سلیم نے جناب رؤف الدین کچیری والا کو شال پوشی کر تہنیت پیش کی ۔ جناب رؤف الدین کچیری والا  نے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ملازمین کی کارکردگی کی ستائش کی ۔ اور کہا کہ یہاں کے ملازمین حج کیمپ کے موقع پر دل و جان سے محنت ولگن سے ہر حج کیمپ کو کامیاب بنا نیکی کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر عرفان شریف اسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی محمد نورالدین ( انچارج ایڈ مین سیکشن)، غلام محی الدین عابد (اکاؤنٹینٹ)، سید کبیر ( انچارج ان ورڈ سیکشن)، کے مہیش انچارج کمپیوٹر سیکشن ، آصف حسین ، عارف الدین احمد میڈ یا کنسلٹنٹ، خواجہ نصیر الدین، محمد فرید، ریاست حسین کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ملازمین موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے