مساجد کو آباد کرنے اور ان کے تحفظ سے مسلمانوں کی غفلت تشویشناک بابری مسجد کے یوم شہادت پر تعمیر ملت گلبرگہ کا جلسہ علماء و دانشوران کا خطاب

مساجد کو آباد کرنے اور ان کے تحفظ سے مسلمانوں کی غفلت تشویشناک بابری مسجد کے یوم شہادت پر تعمیر ملت گلبرگہ کا جلسہ علماء و دانشوران کا خطاب



گلبرگہ 6 دسمبر( ناز میڈیا اردو )  علماء و دانشوران ملت نے مساجد کے تحفظ اور انہیں آباد کرنے سے مسلمانوں کی غفلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام بابری مسجد کے یوم شہادت کے موقع پر آج بتاریخ 6 دسمبر 11 بجے دن حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ میں اسلام میں مساجد کی اہمیت اور ان کا تحفظ کے زیر عنوان جلسہ منعقد ہوا جلسہ میں مقررین نے بابری مسجد کی شہادت سے قبل اور بعد کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے فرقہ پرست و فاشسٹ طاقتوں کی سازشوں اور جارحانہ اقدامات عدالتی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مسلم تنظیموں اور قائدین کی بے عملی و ناکامیوں کا تفصیلی جائزہ لیا مولانا جاوید عالم قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل و جمعیت علماء گلبرگہ ضلع نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اسلام میں مساجد کی اہمیت اور عظمت کو بیان کیا مولانا جاوید عالم قاسمی نے کہا کہ آج مساجد کو صرف عبادات کی ادائیگی تک ہی محدود و مختص کر دیا گیا ہے جبکہ مساجد کو دینی تعلیمی فلاحی امدادی اصلاح معاشرہ شرعی عدالت اور شعور بیداری کی سرگرمیوں کے مراکز بنایا جانا چاہئے مسجد نبوی اس کی بہترین مثال ہے مولانا جاوید عالم قاسمی نے مزید کہا کہ بابری مسجد اور وہ تمام مساجد جو غیروں کے تسلط میں ہیں یا شہید کردی گئیں قیامت تک ان کا شرعی موقف تبدیل نہیں ہوگا اور وہ مساجد ہی رہیں گے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ بابری مسجد کے سانحہ کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا جبکہ گلبرگہ میں 11 نوجوان مجگوری نیا محلہ مسلم چوک میں پولیس کی فائرنگ میں شہید ہوئے اور گلبرگہ کی قدیم سکندریہ مسجد میں شرپسندوں نے اندر گھس کر امام اور موذن کو قتل کیا خواتین کی عصمت دری کی گئی اور ملزمین کو آج تک سزا نہیں ہوئی عزیز اللّٰہ سرمست نے موجودہ حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملت پر مکمل جمود طاری ہے  نہ مسائل کا احساس ہے نہ ہی مسائل کی سنگینی کا ادراک ظہیر شیخ جنرل سیکریٹری مجلس تعمیر ملت گلبرگہ نے مساجد کو آباد کرنے نوجوانوں کو مساجد سے جوڑنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی اہمیت اور عظمت کو اجاگر کرنے کے لئے محلوں کی سطح پر جلسے منعقد کئے جانے چاہیے ممتاز سماجی کارکن محمد معراج الدین نے کہا کہ 6 دسمبر مساجد اور اپنے تشخص کے لئے ہر ممکن جدوجہد کا عہد کرنے کا دن ہے انہوں نے کمسن بچوں کو نماز کے لئے اپنے ساتھ لانے والدین پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے مخالفین کی سازشوں سے ہمیشہ باخبر رہنا چاہئے مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے بابری مسجد کی شہادت کو دہشت گردی کی بدترین مثال اور عدل وانصاف کا خون قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ ظلم و ناانصافی کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی مولانا محمد نوح نے بابری مسجد پر رام جنم بھومی کے دعوی کو جابرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی اولاد کی پیدائش ننھیال میں ہوتی ہے اور یہ اس ملک کی قدیم اور تاریخی روایت ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ رام کی پیدائش ایودھیا میں نہیں ہوئی جے شہاب الدین ایڈووکیٹ نے پارلیمنٹ میں منظورہ مذہبی مقامات ایکٹ 1991 کے حوالہ سے بتایا کہ اس ایکٹ کی روشنی میں 15 اگست 1947 کو جس مذہبی مقام کا جو موقف ہے اسے قانوناً جوں کا توں برقرار رکھنا لازم ہے اور کسی بھی قسم کی تبدیلی پر 3 سال قید کی سزا مقرر ہے انہوں نے کہا کہ گیان واپی مسجد اور عید گاہوں پر دعووں کی عدالت میں سماعت مذکورہ ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عدالتوں کو اس طرح کے مقدمات کی سماعت سے انکار کرنا چاہیے تھا شہاب الدین نے قانونی جدوجہد کے لئے ہر گھر میں ایک نوجوان کو ایڈووکیٹ بنانے کو آج کا اہم تقاضا قرار دیا عبد الجبار گولہ ایڈووکیٹ صدر مجلس تعمیر ملت گلبرگہ نے جلسہ کی صدارت کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ مساجد و مدارس کا تحفظ خطرہ میں ہے ہمیں مساجد و مدارس کے قانونی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے عبدالجبار گولہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ان کی نگرانی میں ماہرین کی ایک کمیٹی پچھلے 4 سال سے مساجد ومدارس کے قانونی دستاویزات کو درست کرنے کا کام کررہی ہے لیکن ذمہ داران کے عدم تعاون کے نتیجہ میں کمیٹی کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی عبدالجبار گولہ نے گلبرگہ شہر کے شاہ بازار میں غیر آباد 15 سے زائد مساجد کو حاصل کرنے اور انہیں آباد کرنے پر زور دیا انہوں نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا کہ ہر معاملہ میں ملت میں سستی کاہلی اور لاپرواہی بے حسی کا رحجان پایا جاتا ہے ابتدا میں جلسہ کی کارروائی کا آغاز قاری زین العابدین کی قرات کلام پاک سے ہوا مظہر احمد گرمٹکالی سجاد حسین نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا حیدر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت گلبرگہ نے ابتدائی تقریر میں کہا کہ گھناؤنی سازش کے تحت بابری مسجد کو شہید کیا گیا جس دن بابری مسجد شہید کی گئی وہ ہندوستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے حیدر علی باغبان نے کہا کہ ناموافق حالات سے مسلمانوں کو گھبرا نا نہیں چاہئے ہمارے لئے صلح حدیبیہ میں بہترین رہنمائی موجود ہے انہوں نے قرب و جوار کی مساجد کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی پر زور دیا عبدالمنان ایڈووکیٹ نائب صدر مجلس تعمیر ملت گلبرگہ نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات نہایت تشویشناک ہے کہ ہندوتوا ذہن رکھنے والے افراد کو عدالتوں اور دفاتر کے اہم عہدوں پر منظم طریقہ سے فائز کروایا جارہا ہے صحافی و شاعر مبین احمد زخم نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کی مقبول احمد سگری سیکریٹری مجلس تعمیر ملت گلبرگہ نے آخر میں شکریہ ادا کیا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے