گلبرگہ میں کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ ظہور ظہیرآبادی علی فاضل کو اعزاز نثار احمد وزیر ظہیر شیخ کو تہنیت
گلبرگہ 24 دسمبر ( ناز میڈیا اردو )حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام بتاریخ 25 دسمبر بروز اتوار بوقت 11 بجے دن حبیب فنکشن ہال عمر کالونی آزاد پور روڈ گلبرگہ میں کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے یہ مشاعرہ ممتاز شعراء ظہور ظہیرآبادی حیدرآباد ڈاکٹر علی فاضل ممبئی کے اعزاز میں منعقد کیا گیا ہے
ممتاز و بیباک عوامی قائد ناصر حسین استاد صدر رحمت العالمین سیرت کمیٹی گلبرگہ ضلع مشاعرہ کا افتتاح کریں گے بزرگ شاعر سید امجد عمر برق حیدرآبادی صدارت کریں گے سید نثار احمد وزیر کو تحصیلدار کی حیثیت سے ترقی ملنے پر ظہیر شیخ سیکریٹری فارچون انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ کو ڈاکٹر آف ایجوکیشن کا اعزاز حاصل ہونے پر تہنیت پیش کی جائے گی طلبا و طالبات میں علمی ادبی جلسوں پروگراموں مشاعروں میں شرکت کرنے کا ذوق اور ان میں شعر و ادب سے دلچسپی پیدا کرنے کے لئے نیشنل پی یو کالج گلبرگہ چاند بی بی بی ایڈ کالج گلبرگہ پیس اسلامک انٹرنیشنل اسکول گلبرگہ فارچون انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ کو مہمانان اعزازی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے حوصلہ افزائی کیلئے انہیں توصیف ناموں سے نوازا جائے گا۔مولانا عبد الحکیم وقار اشرفی سربراہ اعلیٰ خانقاہ گلشن مدنی گلبرگہ،سید بابر مصطفی چیر مین عمان ٹریڈنگ کمپنی گلبرگہ،عبدالجبار گو لہ ایڈوکیٹ صدر مجلس تعمیر ملت گلبرگہ مولانا محمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ، عبدالوہاب صدرگورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن گلبرگہ، نذیر الدین متولی اعزازی صدر گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن گلبرگہ،انجینئر مشتاق احمد جنر ل سیکر یٹری جمعیت باغبان گلبرگہ، محمد عظیم الدین شیر ینی فروش کارپوریٹر، طاہر علی معاون کارپوریٹر و سماجی کارکن،سید نعیم الدین ہاشمی ڈائریکٹر پیس اسلامک انٹر نیشل اسکول گلبرگہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کریں گے۔شاعرات سیدہ تبسم ناڈکر ممبئی، صبیحہ تبسم حیدر آباد، ناہید اختر حیدر آباد،نسرین حمزہ علی بیدر،امتہ الصالحہ انعامدار گلبرگہ اسماء عالم گلبرگہ،مہمان شعراء محمود شاہد کڑپہ،میم شین ہاشم طلیق رائے چوٹی،سلیم دریا پوری امراوتی مہاراشٹر، حاجی سید اسماعیل سید کڑپہ، مصطفی عادل چٹگوپہ بیدر،مسرور نظامی بسوا کلیان بیدر،ڈاکٹر علی فاضل ممبئی، ظہور ظہیر آبادی حیدر آباد،محمد نذیر مہک گنٹوری آندھر ا پردیش،مبین احمد زخم یادگیر، میزبان شعراء سید سجاد علی شاد، انجینئر سخی سرمست،مختار احمد دکنی، صادق کرمانی، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر، محمد یوسف شیخ، راشد ریاض،ڈاکٹر سید عتیق اجمل،جاوید اقبال صدیقی،نوید انجم،ناصر عظیم اور اد ریس تسکین صابری مشاعرہ میں کلام سنائیں گے۔عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمستؒ اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ ابتدائی تقریر کریں گے۔حیدر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت گلبرگہ خیر مقدم، مبین احمد زخم صحافی شاعر و ادیب مہمانان و شعراء کا تعارف کر وائیں گے۔نوید انجم نظامت کریں گے۔مقبول احمد سگری سیکریٹر ی مجلس تعمیر ملت گلبرگہ شکریہ ادا کریں گے۔ادب دوست احباب سے سرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
0 تبصرے