ایسآئی اُو کے آئی سی سی ٹیسٹ میں میموریل اسکول کے طلباءکا شاندار مظاہرہ

ایسآئی اُو کے آئی سی سی ٹیسٹ میں میموریل اسکول کے طلباءکا شاندار مظاہرہ



بیدر13 دسمبر۔ (ناز میڈیا اردو )محمد معظم صدرمدرس حاجی محمد سلطان میموریل اُردو ہائی اسکول کی اطلاع کے بموجب ایس آئی اُو کے تحت ضلعی سطح آئی سی سی ٹیسٹ مقابلہ جات 11ڈسمبر 2022کو بھالکی میں منعقد ہوئے ۔ ہر تعلقہ سے اول اور دوم مقام حاصل کرنے والے طلباءنے ضلعی سطحی مقابلوں میں حصہ لیا۔ ضلعی سطح کے ان مقابلوں میں حاجی محمد سلطان میموریل اُردو ہائی اسکول کے طلباءنے شاندارمظاہرہ کیا۔محمد ریحان احمد ولد محمدعقیل احمد متعلم جماعت دہم نے اذان کے مقابلہ میں انعام اول اور قرا ¿ت میں انعام دوم حاصل کیا۔ شیخ خواجہ ولد ممتاز میاں متعلم جماعت نہم نے 100میٹر دوڑ میںانعام اول اور ٹگ آف وار(رسی کھینچنا)مقابلہ میں انعام دوم حاصل کیا۔ عبدالرزاق ولد عبدالغفارمتعلم جماعت دہم نے ٹگ آف وار(رسی کھینچنا) میں انعام دوم حاصل کیا۔ طلباءکی اس شاندارکارکردگی پر تاج و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی ۔ جناب ایماےغفار سیٹھ صاحب صدر گاوان ایجوکیشن سوسائٹی بیدرو دیگر ذمہ داران سوسائٹی نے طلباءو معلمین و معلمات کو مبارکباد پیش کی۔ صد ر مدرس ومعلمین ومعلمات نے طلباءاور اولیاءطلباءکو دلی مبارک باد پیش کی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے