وزڈمیٹ ضیاءالحسن کا آئی آئی ٹی ۔دہلی میں داخلہ

        وزڈمیٹ ضیاءالحسن کا آئی آئی ٹی ۔دہلی میں داخلہ


بیدر13 دسمبر۔ (ناز میڈیا اردو )پروفیسرمدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج بیدر کی پریس نوٹ کے مطابق وزڈم کے المنی یعنی وزڈم اسکول و کالج سے تعلیم حاصل کر چکے طالب علم عزیزی ضیاءالحسن کو IIT-Delhi میں P.Gمیں داخلہ ملنے پر تہنیتی تقریب رکھی گئی ۔ بھارت کا نمبر 1 ۔ IIT دہلی ۔(BIS) Build India Scholorship Exam جس میں ہزاروں امیدواروں میں سے Top 30 طلباءP.G کے لیے منتخب کیے جاتے ہےں ۔ضیاءالحسن ان Top 30 طلباءمیں سے ہیں۔جنہیں بین الاقوامی سطح کی کمپنی L&T (Lorson & Torbo )Sponserکیاہے۔ اور IIT P.G کرنے کے بعد کمپنی بحیثیت پلاننگ انجینئر ملازمت بھی دیتی ہے ۔ طالب علم ضیاءالحسن نے 2003 میں LKG سے ہائی اسکول اور کالج کی تعلیم وزڈم سے سال 2016-17 میں امتیازی کامیابی حاصل کر کے فارغ ہوئے ہیں۔ ضیاءالحسن شہر بیدر کے محلہ کلثوم گلی کے ایک دیندار مشہور خاندان کے سپوت ہیں ۔ والد عبد القدوس صاحب اور والدہ نسرین بیگم مدد گار معلمہ ہلتکیری اردو G.L.P.S میں پرائمری ٹیچر کے اکلوتے بیٹے ہیں۔مرحوم قاری حسن الدین صاحب سابق خطیب جامع مسجد کے نبیرہ(پوتے) ہیں۔جناب محمد آصف الدین چیر مین وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر نے ان کے اس غیر معمولی کامیابی پر مدعو کیا اور تہنیتی تقریب منعقد کی۔ہائی اسکول اور کالج کے تمام طلباءسے ملاقات اور تبادلہ خیال کا پروگرام رکھا ۔ اس میں انہوں نے اپنی کامیابی کی Success Story سنائی ۔ طلباءکو ایک حوصلہ اور اعلیٰ تعلیم کے تئیں ایک عزم ملا۔آصف الدین نے کہا کہ آج ایک آئی آئی ٹین سو ڈاکٹرس پر فوقیت رکھتا ہے۔آئندہ سال 2023-24 سے ایسے ہونہار لڑکوں کے لیے آئی آئی ٹی بیاچ شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس موقع پر ضیاءالحسن نے کہا کہ میں اپنے ہائی اسکول کے دور سے ہی صرف نمبرات کے لیے نہیں پڑھا، بلکہ Skills اور نئی چیزیں جاننےکی جستجو میں لگا رہتا تھا ۔ کبھی موبائیل پر اپنا وقت ضائع نہیں کیا ، ٹیوشن نہیں لیا، کیونکہ وزڈم میں پڑھنے کی وجہ سے ٹیوشن کی ضرورت نہیں پڑی۔میں آج جو کچھ ہوں آصف الدین سر اور وزڈم کے اساتذہ کے پیار و محبت سے ہوں۔ میں ایک منفرد انجینئر بن کر بیدر میں ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہوں ۔اللہ نے آج میرا خواب پورا کیا۔اپنی منزل (Gool setting )طیے کرنا ، اس کے حصول کے لیے سخت محنت کرنا، اس میں تسلسل اور مستقل مزاجی کے ساتھ پوری یکسوئی سے لگے رہنا ، یہ 3 چیزیں آپ کو کامیابی دلاتی ہے۔محمد آصف الدین صاحب نے کہا کہ ضلع بیدر میں وزڈم وہ واحد ادارہ ہے، جہاں سے طالب علم IIT.P.G کے لیے منتخب ہوا ہے۔یہ ایک ریکارڈ بنایا ہے۔وزڈم طلباءکو صرف مارکس وادی نہیں بناتا بلکہ مختلف میدانوں میں ایسے ماہرین (Experts) پیدا کرنا ہے ،جسکی آج قوم و ملک کو ضرورت ہے۔محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے ضیاءالحسن اور ان کے والدین کی گل پوشی و شال پوشی کی اور طلباءسے کہا کہ آپ میں سے کئی ضیاءالحسن آئندہ بن سکتے ہیں۔ کیونکہ وزڈم کا طرز تعلیم Conceptional Learning اوراسکلس کو فروغ دینے کا ہے۔ان ہونہار طلباءسے حوصلہ پاکر ، وزڈم اکیڈیمی آئندہ سال 2023-24 سے 6th کلاس سے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کی کوچنگ، تمام بیدر کے ہونہار طلباءکے لیے آغاز کرنے جا رہی ہے۔بیدر کے طلباءمیں صلاحیت ہے ۔لیکن ان کو صحیح رہنمائی نہیں مل رہی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے وزڈم نے باضابطہ اس سال سے ہی کونسلنگ سنٹر کی شروعات کر دی ہے۔جس سے شہر کے طلباءفائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وزڈم کی اکیڈیمک ڈائرکٹر فصیحہ بانو خان نے کہا کہ وزڈم وہ واحد اسکول و کالج ہے ، جس میں کونسلنگ کے ذریعہ طلباءکا اعلیٰ تعلیم کی منزل طے کی جاتی ہے۔عبدالرحمن متعلم جماعت نہم کی تلاوت کلام اللہ سے پروگرام کا آغاز ہوا، اکیڈیمک ڈائرکٹر نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے