گلبرگہ میں مسلم لیگ کو دوبارہ مسلمانوں کی سیاسی قوت بنانے پر زور مولانا محمد نوح مسلم لیگ کے تیسری بار صدر منتخب، رکنیت سازی مہم کا افتتاح

گلبرگہ میں مسلم لیگ کو دوبارہ مسلمانوں کی سیاسی قوت بنانے پر زور مولانا محمد نوح مسلم لیگ کے تیسری بار صدر منتخب، رکنیت سازی مہم کا افتتاح


 گلبرگہ 7ڈسمبر ( ناز میڈیا اردو ) کرناٹک میں انڈین یونین مسلم لیگ کو متعارف کروانے اور کرناٹک اسمبلی میں انڈین یونین مسلم لیگ کی نمائندگی قائم کرنے کا اعزاز گلبرگہ کے مسلمانوں کو رہا ہے ۔اس خیال کا اظہار این جاوید عبداللہ ریاستی صدر انڈین یونین مسلم لیگ نے کیا ہے ۔ وہ کل دوپہر قائدملت ہال نیا محلہ گلبرگہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ریاستی رکنیت سازی مہم کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے ۔ این جاوید عبداللہ نے گلبرگہ کے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ کے مسلمانوں نے الحاج قمر الاسلام کی شکل میں کرناٹک کو انڈین یونین مسلم لیگ کا پہلا اےم ایل اے اور ایک بے باک ملی قیادت دی ۔ انہوں نے کہا کہ الحاج قمر الاسلام کے انڈین یونین مسلم لیگ چھوڑنے اور جنتا دل کانگریس میں شامل ہونے کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ گلبرگہ میں مسلم لیگ کا خاتمہ ہوجائے گا لیکن انڈین یونین مسلم لیگ گلبرگہ میں آ ج بھی قائم ہے ۔ این جاوید عبداللہ نے مزید کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ مسلمانوں کی بے باکانہ نمائندگی کرنے والی ، کمزور دلت و پسماندہ طبقات کو سماجی انصاف دلانے کے لئے جدوجہد کرنے والی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں انڈین یونین مسلم لیگ کو سیاسی استحکام بخشنے کے لئے بنیادی سطح پر تنظیمی کام کیا جا رہا ہے ۔ کرناٹک میں انڈین یونین مسلم لیگ کے 4زون بنائے گئے ہیں ۔ حیدر آباد کرناٹک زون کا مرکز گلبرگہ ، شمالی کرناٹک زون کا مرکز ، ہبلی کو بنا یا گیا ہے جبکہ بنگلور سنٹرل زون ، جنوبی کرناٹک زون ، تشکیل دئےے گئے ہیں۔ ان چاروں زونس میں رکنیت سازی کا کام بیک وقت شروع کیا جارہا ہے ۔ این جاوید عبد اللہ نے مولانا محمد نوح کو انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کا صدر منتخب کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے گلبرگہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کودوبارہ سیاسی قوت بنانے کی مسلمانان گلبرگہ سے پر زوراپیل کی ۔ انہوں نے خواجہ صدرالدین پٹیل کو انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کا جنرل سیکریٹری ، عبد السلام رنگریز کو خازن منتخب ہونے کا اعلان کیا ۔ این جاوید عبداللہ نے گلبرگہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کو زندہ رکھنے کے لئے مولانا محمد نوح کی غیر معمولی مساعی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ ضلع ریاستی سطح پر تنظیم میں اختلافات او ر انتشار پیدا کرنے والے مفادات حاصلہ کو کڑی لگام لگادی گئی ہے ۔ تنظیم کے تمام مخلص ذمہ داران، وابستگان اور بہی خواہان کو تنظیم کے استحکا م کے لئے متحد و منظم ہونے آگے آنا چاہئے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا محمد نوح تیسری بار انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے ہیں ۔ قبل ازیں کا رروائی کا آغاز قاری زین العابدین کی قرات کلام پا ک سے ہوا ۔ سجاد حسین نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا ۔ شاعر و صحافی مبین احمد زخم ،صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع یادگیر نے خیر مقدم کرتے ہوئے مولانا محمد نوح کی ملی فلاحی ، خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ سید حسیب ریاستی خازن انڈین یونین مسلم لیگ نے انڈین یونین مسلم لیگ کی رکنیت سازی مہم کو کامیاب بناتے ہوئے انڈین یونین مسلم لیگ کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔ شاہ نواز شاہین نے نظامت کے دوران بتا یا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے لئے گلبرگہ کی سرزمین 1975سے1990تک بڑی زرخیز رہی اور ووٹر ہی اس کے ممبر رہے ۔ مولانامحمد نوح نے جلسہ کی صدارت کی ، انہوںنے صدارتی تقریر میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قائدین قائد ملت مولوی محمد اسماعیل ، غلام محمود بنات والا ،ابراہیم سلیمان سیٹھ کی بے لوث خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے قائدین اور کارکنان ملت کے بے لوثخدمتگار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا کی طرز پر کرناٹک میں بھی انڈین یونین مسلم لیگ کو مضبوط بناتے ہوئے مسلمان سرکاری ملازمتوں میں12فیصدتحفظات ، تعلیمی ، ترقی حا صل کرسکتے ہیںاور کرناٹک کو فرقہ پرستی و فسادات سے پاک ریاست بناسکتے ہیں ۔ مولانا محمد نوح نے انڈین یونین مسلم لیگ کی تا ریخ کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ۔ این جاوید عبداللہ نے مولانا محمد نوح کے کتابچہ انڈین یونین مسلم لیگ ایک تعارف اور انڈین یونین مسلم لیگ کی رکنیت سازی فار موں کا اجراءکیا ۔آخر میں عبد الرشید لنجے سابق کارپوریٹر نے شکریہ ادا کیا ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے