مدرسہ تجوید القرآن کی جانب سے 5 ممتاز علمائے کرام کو حکیم الملت ایوارڈ
گلبرگہ31جنوری ( ناز میڈیا اردو )گلبرگہ کے معروف عصری دینی تعلیمی ادارے مدر سہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے 5ممتاز علمائے کرام کوان کی دینی،تبلیغی اور اصلاحی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکیم الملت ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن گلبرگہ کے 5ویں سالانہ جلسہ عام و دستار بندی حفاظ کرام، افتتاح مسجد اشرف المساجد زینت کالونی اشرف نگر آزاد پور روڈ گلبرگہ کے موقع پر علمائے کرام کو حکیم الملت با وقار ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔مفتی محمد عبدالمہیمن اظہر القاسمی نائب صدر صفابیت المال انڈیا و ڈائر یکٹر ٹیکنو ایویڈنٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ کو دینی اداروں و مدرسوں کے لئے سافٹ وئیر ایجاد کرنے کا کارنامہ انجام دینے پر حکیم الملت ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔مولانا محمد افتخار احمد محسن رشادی استاذ حدیث و تفسیر دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور، مولانا حافظ محمد شریف احمد مظہری بانی و مہتمم دارالعلوم مظاہر العلوم گلبرگہ،مولانا محمد نصیر الدین خان رشادی بانی و مہتمم دار العلوم مصباح العلوم مصباح نگر ایم ایس کے ملز گلبرگہ اور مولانا عبدالواحد صاحب رشادی قاضی شریعت گلبرگہ کو ان کی بے لوث گراں قدر دینی تبلیغی اور اصلاحی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکیم الملت ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔مولانا صغیر احمد خان رشادی امیر شریعت کرناٹک، مہتمم و شیخ الحدیث دار العلوم سبیل الرشاد بنگلور اور مولانا مفتی محمد سفیان قاسمی مہتمم دار العلوم وقف دیو بند کے ہاتھوں حکیم الملت ایوارڈس عطا کئے گئے۔مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ و صدر صفا بیت المال گلبرگہ نے ایوارڈ یافتگان کو پیش کئے گئے توصیف نامے پڑھ کر سنائے۔توصیف ناموں میں ایوارڈ یافتگان کی بے لوث گرانقد خدمات کا احاطہ کیا گیا۔مولانا نذیر احمد رشادی نے بتایا کہ حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی صاحب باقوی مرحوم مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد کی50سالہ گراں قدر دینی علمی اصلاحی خدمات کے اعتراف میں حکیم الملت کا خطاب دیا گیا تھا۔مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے اس خطاب کے بطور یادگار حکیم الملت ایوارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔
0 تبصرے